پیمرا کے احکامات کی روشنی میں شکایت کونسل بلوچستان عوامی شکایت کے ازالے کیلئے سرگرم

بدھ 28 مئی 2025 00:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2025ء) شکایات کونسل بلوچستان عوامی شکایت کے ازالے کے لئے سرگرم ہے۔ پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی پیمرا کے احکامات کے تحت شکایت کونسل بلوچستان گزشتہ ایک سال سے عوامی شکایات کے ازالے کیلئے فعال کردار ادا کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

یہ کونسل پیمرا سے لائسنس یافتہ ٹی وی ،ریڈیو اور کیبل ٹی وی کے نشریاتی اداروں کے مواد اور معیار کے حوالے سے موصولہ شکایت کا جائزہ لیتی ہے اور ان کا حل نکالتی ہے ،بلوچستان کی اس کونسل کی سربراہی محترمہ در چین مری کر رہی ہیں جبکہ دیگر اراکین میں میر عطا اللہ بگٹی، افضل مراد، محترمہ سمیرہ ذاکر، محترمہ مریم تنویر، میر عالم زیب مری شامل ہیں۔

عوام سے گزارش ہے کہ وہ کیبل ٹی وی ،ایف ایم ریڈیو یا سیٹلائٹ چینلز پر نشر ہونے والی غیر مناسب یا ناقص مواد سے متعلق اپنی تحریری شکایت درج کرائیں۔پتہ چیئرپرسن شکایات کونسل آف کمپلینٹس پیمرا علاقائی دفتر ہاؤس نمبر 53/2 زرغون روڈ کویٹہ کینٹ۔رابطہ نمبر۔ 9201639مزید معلومات و رہنمائی کیلئے پیمرا کی ویب سائٹ وزٹ کریں۔