
کچھ لو اور کچھ دو کے معنی اگر ڈیل، سودے بازی اور این آر او نہیں تو کیا ہیں؟ سینیٹر عرفان صدیقی کا پی ٹی آئی سے سوال
عمران خان کے پاس کسی کو دینے کیلئے کیا رہ گیا ہے؟، تحریک انصاف پہلے یہ طے کرلے کہ کیا بات کرنی ہے؟ کس نے کرنی ہے؟اورکس سے کرنی ہے؟، پی ٹی آئی کی کسی بھی احتجاجی کال پر عوام سڑکوں پر نہیں نکلیں گے، رہنماء ن لیگ کا بیان
فیصل علوی
بدھ 28 مئی 2025
10:44

(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ انتشارکی سیاست سے عوام مایوس ہو چکے ہیں اورملک اب صرف سنجیدہ سیاسی روئیے ہی برداشت کرسکتا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان کا کہنا تھا کہ ہمیں بتایاجائے کہ عمران خان سے ان کو کیا مسئلہ تھا۔
ہمارے بھائی نے آپ کو کیا کہا ہے؟،بتایا جائے بانی پی ٹی آئی نے آپ کا کیا بگاڑا تھا۔ ہمارا بھائی کہہ رہا ہے کہ مجھے ساری زندگی جیل میں رکھیں میں پیچھے نہیں ہٹوں گا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹرگوہر اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈاپور کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ نے کہا تھا کہ بانی پی ٹی آئی بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ کچھ لو اور کچھ دو کیلئے بھی تیار ہیں۔ہمیں بتائیں بانی پی ٹی آئی کیا چیز چھوڑ دے کہ آپ رہا کردیں گے؟۔ ہمیں آج تک یہ نہیں پتا چلا کہ آپ کو ہمارے بھائی سے کیاچاہیے تھا۔ آپ پیچھے نہ بیٹھیں سامنے آ کر بیٹھیں ہم تیار ہیں۔جو کاز لسٹ سے نام نکلوا رہے ہیں ان سے میں کہنا چاہوں گی کہ پیچھے سے کام نہ کریں۔ ہم بہنیں بیٹھی ہیں ہمیں بتائیں کیا مسئلہ تھا۔ انہوں نے کہا تھاکہ آپ کس قسم کے لوگ ہیں؟ فرعونیت نہ کہیں تو کیا کہیں؟ آپ ممبران پارلیمنٹ کو نہ دھمکائیں۔ آئے روز ہمارے ممبران کو دھمکیاں دی جاتی ہیں۔ ہمیں دھمکی آتی ہے کہ آپ کا ایکسیڈنٹ ہو جائے گا۔ ہم نہیں ڈر رہے تھے۔ علیمہ خان کامزید یہ بھی کہنا تھا کہ ممبران قومی اسمبلی و صوبائی اسمبلی یہاں آئے ہیں انہوں نے ہماری فیملی کا ساتھ دیا ہے اور ہمارے ساتھ یکجہتی کااظہار کیاہے۔بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف تمام مقدمات جھوٹے ہیں۔بانی پی ٹی آئی بے بنیاد مقدمات میں قیدکی صعوبتیں برداشت کررہے ہیںاس لئے ان کے مقدمات میں انصاف کریں اور جلد فیصلے دیں۔
مزید اہم خبریں
-
مساوی اجرت کی جدوجہد، کھیلوں میں خواتین اب بھی پیچھے
-
پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری اور تجارت کو مزید مستحکم کرنے کے خواہاں ہیں، وزیراعظم
-
سعودیہ اور پاکستان جارح کے مقابل ایک ہی صف میں، ہمیشہ اور ابد تک!
-
جنرل اسمبلی کے اعلیٰ سطحی اجلاس کا ہر لمحہ قیمتی، اینالینا بیئربوک
-
سن کریم کا ضروری ادویات کی فہرست میں دوبارہ شمولیت کا خیرمقدم
-
چین پہلی دفعہ نت نئی ایجادات کرنے والے سرفہرست ممالک میں شامل
-
طالبان اور عالمی برادری میں تعاون افغان عوام کی خواہش، روزا اوتنبائیوا
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدے پر پاکستان علما کونسل کا یوم تشکر منانے کا اعلان
-
وزیرِاعظم شہبازشریف کے دورہ سعودی عرب کے حوالے سے مشترکہ اعلامیہ جاری
-
پاکستان سیلاب: ہزار سے زیادہ ہلاکتیں، 25 لاکھ افراد بے گھر
-
طالبان سے لڑکیوں کی ثانوی و اعلیٰ تعلیم پر پابندیاں ہٹانے کا مطالبہ
-
یورپ میں غیرملکی تربیت یافتہ طبی عملے میں 58 فیصد اضافہ، ڈبلیو ایچ او
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.