Live Updates

وزیراعظم محمد شہبازشریف کل آزربائیجان کے شہرلا چین میں مصروف دن گزاریں گے

بدھ 28 مئی 2025 14:24

وزیراعظم محمد شہبازشریف کل آزربائیجان کے شہرلا چین میں   مصروف دن گزاریں ..
لاچین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف کل آزربائیجان کے شہر لا چین میں ایک مصروف دن گزاریں گے۔وزیراعظم آفس پریس ونگ سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف پاکستان- ترکیہ- آذربائیجان سہ فریقی اجلاس میں شرکت اور خطاب کریں گے ۔ وزیر اعظم کا خطاب پی ٹی وی نیوز پر براہ راست نشر کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

ان کا خطاب پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق دوپہر 2 بجکر 45 منٹ تا سہ پہر 3 بجکر 45 منٹ کے درمیان متوقع ہے۔وزیر اعظم آفس کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف ترکیہ اور آذربائیجان کے صدور کے ہمراہ آذر بائیجان کے یوم آزادی کے حوالے سے تقریب میں بھی شریک ہوں گے اور تقریب سے خطاب بھی کریں گے جو پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق سہ پہر 4 بجے سے شام 6 بجے کے درمیان پی ٹی وی نیوز پر براہ راست نشر کیا جائے گا ۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات