Live Updates

ہماری جوہری صلاحیت دفاعی مقاصد کیلئے اور امن کی ضامن ہے، سربراہان پاک افواج

پاکستان نے جنوبی ایشیا میں اسٹریٹیجک توازن کو بحال کرتے ہوئے دفاع کے حق کا اظہار کیا، یوم تکبیر اس اہم موقع کی یاد ہے جب 1998 میں پاکستان جوہری طاقت کے طور پر دنیا کے نقشے پر ابھرا،مسلح افواج، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی، سروسز چیفس نے پاکستانی عوام کو یوم تکبیر پر دلی مبارکباد پیش کی ہے،آئی ایس پی آر

Faisal Alvi فیصل علوی بدھ 28 مئی 2025 12:00

ہماری جوہری صلاحیت دفاعی مقاصد کیلئے اور امن کی ضامن ہے، سربراہان پاک ..
راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28 مئی 2025)مسلح افواج، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی، سروسز چیفس نے پاکستانی عوام کو یوم تکبیر پر دلی مبارکباد پیش کی، یوم تکبیر اس اہم موقع کی یاد ہے جب 1998 میں پاکستان ایک جوہری طاقت کے طور پر دنیا کے نقشے پر ابھرا، پاکستان نے جنوبی ایشیا میں اسٹریٹیجک توازن کو بحال کرتے ہوئے دفاع کے حق کا اظہار کیا۔

وطن عزیز کے27ویں یوم تکبیرکے موقع پر مسلح افواج اور سربراہان نے خصوصی پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوم تکبیر اس موقع کی یاد دلاتا ہے جب پاکستان ایک جوہری طاقت کے طور پر ابھرا، یہ تاریخی کامیابی قوم کے عزم، اتحاد اور پرامن وجود کیلئے جستجو کی مظہر ہے، پاکستان کی سٹریٹجک صلاحیت ایک قومی امانت ہے، جو عوام کی امنگوں کی عکاسی کرتی ہے۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق یوم تکبیر قیادت کی دور اندیشی، سائنسدانوں اور انجینئروں کی محنت کو خراج تحسین ہے۔ یوم تکبیر ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے والے تمام لوگوں کی خدمات کو خراج تحسین ہے۔ ہماری جوہری صلاحیت صرف اور صرف دفاعی مقاصد کیلئے ہے اور یہ امن کی ضامن ہے۔ یہ دن خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کیلئے پاکستان کے ثابت قدم عزم کو اجاگر کرتا ہے۔

پاکستان کی مسلح افواج تمام خطرات کیخلاف مادر وطن کے دفاع کیلئے اپنے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتی ہیں۔یہ تاریخی کامیابی قوم کے غیر متزلزل عزم، اتحاد اور امن بقائے باہمی کی غیر متزلزل جستجو کی مظہر ہے۔ پاکستان کی اسٹریٹیجک صلاحیت عوام کی مشترکہ امنگوں کی عکاس، قومی امانت ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی جوہری صلاحیت صرف دفاعی مقاصد کےلئے ہے اور یہ امن کی ضامن ہے۔

مسلح افواج وطن کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کیلئے ہمہ وقت تیار اور پرعزم ہیں۔یوم تکبیر خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کیلئے پاکستان کے ثابت قدم عزم کو اجاگر کرتا ہے۔یہ ہمارے قابل اعتبار کم ازکم ڈیٹرنس کے نظریے کی توثیق کرتا ہے۔پاکستان خطے میں امن اور اسٹریٹجک استحکام کو برقرار رکھنے کے اصول کا داعی ہے، مسلح افواج تمام خطرات کیخلاف مادر وطن کے دفاع کیلئے غیرمتزلزل عزم کا اعادہ کرتی ہیں۔

آئی ایس پی آرکامزید کہنا ہے کہ مسلح افواج سنگ میل کو ممکن بنانے کیلئے بےپناہ قربانیاں دینے والوں کے ساتھ ہیں، بےپناہ قربانیاں دے کر ملکی قوت،استحکام اور خود انحصاری کا سفرجاری رکھنے والوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہیں یوم تکبیر قومی سلامتی، ترقی اور وقارکا دن ہے۔ پاکستان پائندہ باد، پاکستان زندہ باد۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات