پاکستان آج سے 27 سال قبل دنیا کے نقشے پر ایک منفرد حیثیت سے ابھرا اور جنوبی ایشیا میں امن کو یقینی بنایا، ذیشان ملک

بدھ 28 مئی 2025 15:33

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2025ء) وزیراعلی پنجاب کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ذیشان ملک نے یوم تکبیر کے موقع پر اپنے پیغام میں قوم سے شکرانے کے نوافل ادا کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان آج سے 27 سال قبل دنیا کے نقشے پر ایک منفرد حیثیت سے ابھرا اور جنوبی ایشیا میں امن کو یقینی بنایا۔

(جاری ہے)

ذیشان ملک نے کہا کہ محمد نواز شریف کی دانشمندانہ پالیسیوں نے نہ صرف خطے میں طاقت کا توازن برقرار رکھا بلکہ دشمن ملک کے دانت بھی کھٹے کئے۔

معاون خصوصی نے حالیہ پاک بھارت کشیدگی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ نہ صرف بھارت کو بدترین شکست ہوئی بلکہ دنیا ہماری ایٹمی صلاحیت کی بدولت ہمارے ساتھ کھڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایٹمی صلاحیت حاصل کرنے کے لئے قوم نے مشکل حالات کا سامنا کیا اور کئی گنا بڑے دشمن کو دھول چٹا کر فخر سے سر بلند کیا۔ذیشان ملک نے کہا کہ خدا کا شکر ہے کہ حالیہ کشیدگی میں قوم کی بھاگ دوڑ محب وطن سیاسی و عسکری قیادت کے ہاتھوں میں ہے۔