Live Updates

ملک کا دفاع ناقابل تسخیر، دشمن کی ہر سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کرینگے‘ گورنر سندھ

یوم تکبیر ہمارے ایٹمی پروگرام کے معماروں اور قومی ہیروز کو سلام پیش کرنے کا دن ہے، کامران ٹیسوری

بدھ 28 مئی 2025 15:38

ملک کا دفاع ناقابل تسخیر، دشمن کی ہر سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کرینگے‘ گورنر ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2025ء) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ ملک کا دفاع ناقابل تسخیر ہے، دشمن کی ہر سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کرینگے۔

(جاری ہے)

یوم تکبیر کے موقع پر پیغام جاری کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ 28 مئی قوم کے غیر متزلزل عزم، حوصلے اور دفاع وطن کے جذبے کی علامت ہے، یوم تکبیر ہمارے ایٹمی پروگرام کے معماروں اور قومی ہیروز کو سلام پیش کرنے کا دن ہے۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے، دشمن کی ہر سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے، 28 مئی فخر کا دن ہے جب پاکستان ایک ایٹمی طاقت بن کر ابھرا، یوم تکبیر پر پوری قوم، افواج پاکستان اور سائنسدانوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات