Live Updates

28مئی کے سنہری دِن پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہوگیا،سید عاشق حسین شاہ

سپہ سالار فیلڈ مارشل حافظ عاصم منیر کی قیادت میں ازلی دشمن کو دھول چاٹنے پر مجبور کر دیا

بدھ 28 مئی 2025 16:15

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2025ء)گورنمنٹ کنٹریکٹر معروف سیاسی وسماجی شخصیت سید عاشق حسین شاہ نے کہا ہے کہ یوم تکبیر ہماری قومی تاریخ کا وہ سنہرا دِن ہے جس دِن پاکستان عالم اسلام کی پہلی ایٹمی قوت کے طور پر اُبھرا۔ یہ وہ دِن ہے جس دِن پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہوگیا اور جنوبی ایشیاء میں طاقت کا توازن قائم ہو۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم تکبیر کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی ایٹمی دھماکوں نے جہاں ہمسایہ ملک کے جارحانہ عزائم کو مکمل طور پر بے نقاب کر دیا، وہاں خطے میں طاقت کے توازن اور امن کو بھی شدید دھچکا پہنچا۔وطنِ عزیز کے دفاع اور سلامتی کا تقاضا تھا کہ تمام تر مصلحتوں اور دباؤ کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ملکی مفاد کے پیش نظر مشکل فیصلے کئے جائیں۔

(جاری ہے)

الحمد للہ یہ شرف نہ صرف محبِ وطن قیادت کو نصیب ہوا بلکہ افواج پاکستان نے نے اپنی شاندار روایات کو ایک بار پھر سپہ سالار فیلڈ مارشل حافظ عاصم منیر کی قیادت میں ازلی دشمن کو دھول چاٹنے پر مجبور کر دیا۔ان کا کہنا تھا کہسابق قیادت پاکستان میاں محمد نواز شریف نے تمام تر یکطرفہ عالمی دباؤ کو خاطر میں لائے بغیر28مئی 1998کو بھارتی دھماکوں کے جواب میں چھ ایٹمی دھماکے کرکے پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنادیا۔

اس دن سابق وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے دنیا کو یہ باور کرا دیا کہ وطن کے دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنانے اور اسے بیرونی جارحیت سے محفوظ رکھنے کے سلسلے میں کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔سید عاشق حسین شاہ نے مزید کہا ہے کہ یوم تکبیر ہمیں موقع فراہم کرتا ہے کہ اس دن ہم پاکستان کے دفاع اور سلامتی کے عہد کی تجدید کریں، یہ دن اس عہد کی تجدید کا بھی لمحہ ہے کہ ہم ملکی سالمیت اور تعمیر و ترقی کے فیصلوں میں ہمیشہ قومی مفاد کو مد نظر رکھیں، انھوں نے کہا ہے کہ مجھے اس بات پر بے حد فخر ہے کہ موجودہ حکومت میں جہاں ملکی سیکیورٹی اور امن و امان کی صورتحال میں واضح بہتری آئی ہے وہاں معاشی شعبے میں بھی ملک کوترقی کی راہ پر گامزن کیا گیا ہے۔

انھوں نے کہا افواج پاکستان اور حکومت نے تعمیر و ترقی کی ایک ایسی مضبوط بنیاد رکھی ہے جس پر مستقبل میں تعمیر ہونے والی عمارت ملک و قوم کو اقوام ِ عالم میں سرخرو کرنے میں معاون و مددگار ثابت ہوگی-
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات