دیر لوئر ،سکاؤٹس چھاؤنی بلامبٹ تا شھید چوک تیمرگرہ کمانڈنٹ دیر سکاؤٹس کے زیر اہتمام یوم تکبیر حوالے سے ریلی

بدھ 28 مئی 2025 16:48

دیر لوئر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2025ء) سکاؤٹس چھاؤنی بلامبٹ تا شھید چوک تیمرگرہ کمانڈنٹ دیر سکاؤٹس کے زیر اہتمام یوم تکبیر حوالے سے ریلی  نکالی گئی۔ریلی میں زید صافی اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر تیمرگرہ ،فہیم اللہ خان Ac ریونیو ،شیر حسن خان ایس ڈی پی او صاحب سرکل تیمرگرہ ،باچا زیب خان صوبیدار میجر دیر سکاؤٹس ،حاجی انوار الدین صدر انجمن تاجران تیمرگرہ ااور  ظاہر شاہ صدر زیب سٹی سنٹر کے علاوہ پولیس، سیول ڈیفنس رضا کار اور بازار کے عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

شھید چوک تیمرگرہ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے بالا مشران نے کہا کہ یوم تکبیر ہماری قومی تاریخ کا وہ سنہرا دِن ہے جس دِن کو پاکستان نے صوبہ بلوچستان کے ضلع چاغی کے پہاڑوں میں پانچ کامیاب ایٹمی دھماکے کر کے عالم اسلام کی پہلی اور دنیا کی ساتویں ایٹمی قوت کے طور پر اُبھرا۔یوم تکبیر ہمیں موقع فراہم کرتا ہے کہ اس دن ہم پاکستان کے دفاع اور سلامتی کے عہد کی تجدید کریں۔یہ دن اس عہد کی تجدید کا بھی لمحہ ہے کہ ہم ملکی سالمیت اور تعمیر و ترقی کے فیصلوں میں ہمیشہ قومی مفاد کو مد نظر رکھیں۔آخر میں ریلی کے شرکاء نے پاکستان اور افواج پاکستان کے حق میں زبردست نعرے بازی کی۔\378