Live Updates

یوم تکبیر ہمیں ملکی سالمیت اور خود مختاری پر سمجھوتہ نہ کرنے کا درس دیتا ہے، سید حسن مرتضی

بدھ 28 مئی 2025 17:07

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2025ء) پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضی نے کہا ہے کہ یوم تکبیر ہمیں ملکی سالمیت اور خود مختاری پر سمجھوتہ نہ کرنے کا درس دیتا ہے،آج سے 27برس قبل کیے جانیوالے ایٹمی دھماکوں کی بنیاد بھٹو شہید نے رکھی۔

(جاری ہے)

یوم تکبیر پر اپنے پیغام میں حسن مرتضی نے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ بھٹو کے دئیے گئے ایٹمی پروگرام کی بدولت آج ارض پاک محفوظ ہے،بی بی شہید نے پاکستان کو میزائل ٹیکنالوجی سے مزین کیا۔

انہوں نے کہا کہ آج بھٹو خاندان کی تیسری نسل خارجی محاذ پر ملک کا دفاع کر نے جارہی ہے۔حسن مرتضی نے کہا کہ آج کے دن پاکستان نے ایٹمی دھماکے کر کے خطے میں طاقت کا توازن ٹھیک کیا ، ہم ملکی دفاع ناقابل تسخیر بنانیوالے سائنسدانوں اورمسلح افواج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات