Live Updates

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور آذربائیجان کے وزیر دفاع کی ملاقات، علاقائی سلامتی کی صورتحال پر گفتگو

بدھ 28 مئی 2025 17:39

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور آذربائیجان کے وزیر دفاع کی ملاقات، علاقائی ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2025ء)فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے آذربائیجان کے وزیر دفاع سے ملاقات کی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر نے آذربائیجان کے دورے کے دوران آذری وزیر دفاع کرنل جنرل حسین ذاکر اصغر اوغلو سے ملاقات کی جس میں علاقائی سلامتی کی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے دونوں ممالک کے درمیان مضبوط دوطرفہ تعلقات کو سراہا اور آذربائیجان کے ساتھ دفاعی تعلقات کو مضبوط کرنے کیلئے پاکستان کے عزم پر بھی زور دیا۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات