Live Updates

پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ٹو ،ساحر ایسوسی ایٹس اور ایم آئی ٹی سلیوشنز کے درمیان فائنل کل سے ایبٹ آباد میں کھیلا جائے گا

بدھ 28 مئی 2025 19:59

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2025ء) پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ٹو کا چار روزہ فائنل ساحر ایسوسی ایٹس اور ایم آئی ٹی سلیوشنز کے درمیان (کل) جمعرات سے ایبٹ آباد کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ اس اہم مقابلے کے ساتھ ہی پاکستان کا ڈومیسٹک کرکٹ سیزن 25-2024 اپنے اختتام کو پہنچے گا۔

(جاری ہے)

پی سی بی کے مطابق فائنل جیتنے والی ٹیم کو پچاس لاکھ روپے کی انعامی رقم دی جائے گی اور وہ اگلے سیزن میں پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کھیلنے کی اہل قرار پائے گی جبکہ رنر اپ ٹیم کو پچیس لاکھ روپے کی انعامی رقم دی جائے گی۔

سیمی فائنل مرحلے میں ساحر ایسوسی ایٹس نے جے ڈی ڈبلیو اور ایم آئی ٹی سلیوشنز نے ونگ 999 سپورٹس کو پہلی اننگز کی برتری کی بنیاد پر شکست دے کر فائنل تک رسائی حاصل کی تھی۔ کوارٹر فائنل میں بھی دونوں ٹیموں نے پہلی اننگز میں برتری حاصل کر کے کامیابی حاصل کی تھی۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات