Live Updates

یوم تکبیر ہماری قومی خود مختاری اور دفاع کی علامت ہے، چودھری محمد جعفراقبال

بدھ 28 مئی 2025 22:29

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مئی2025ء)پاکستان مسلم لیگ(ن) کے سنیئر رہنماو سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی و سینیٹر چودھری محمد جعفراقبال اور رکن صوبائی اسمبلی عشرت اشرف نے یوم تکبیر کے حوالے سے جاری اپنے بیان میں کہاہے کہ 28مئی8 199ئکا دن پاکستان کی تاریخ کا وہ عظیم دن ہے جب ہم نے دنیا کو یہ پیغام دیا کہ پاکستان ایک خودمختار اور ناقابل تسخیر ایٹمی قوت ہے،یہ کارنامہ سابق وزیراعظم وقائد محمد نوازشریف کی جراتمندانہ قیادت کا نتیجہ ہے، یوم تکبیر صرف ایک دن نہیں بلکہ یہ ہمارے قومی وقار،سلامتی اور استحکام کی علامت ہے، مسلم لیگ(ن) ہمیشہ ملکی دفاع کو مضبوط بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے اور آئندہ بھی ملکی سالمیت اور ترقی کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

قوم کو یوم تکبیر کی مبارکباد دیتے ہوئے شہداء،سائنسدانوں اور تمام محب وطن افراد کوخراج تحسین پیش کیاجنہوں نے اس عظیم مقصد کیلئے اپنی خدمات پیش کیں۔ا نہوں نے کہاکہ 28مئی 1998ئکا دن پاکستان کی تاریخ انتہائی اہمیت کاحامل ہے،جب وزیراعظم محمد نوازشریف نے ہندوستان کے 5 ایٹمی دھماکوں کے جواب میں 6 کامیاب ایٹمی دھماکے کرکے پاکستان کا نام دنیا میں بلندکیا اورپاکستان کو ایٹمی قوت بناکرملک پاکستان کودفاعی لحاظ سے مضبوط تر کرکے پاکستان کے ا زلی دشمن بھارت کی طاقت اور برتری کے غرور کوبھی خاک میں ملا دیا،اس لئے 28مئی یوم تکبیر قائدمحمدنوازشریف کے نام سے ہمیشہ دیا رکھاجائے گا۔

مسلم لیگی رہنما?ں چودھری جعفراقبال و عشرت اشرف نے مزید کہاکہ آج کے ہی دن منتخب وزیراعظم محمد نوازشریف نے بین الاقوامی دنیا کی پروانہ کرتے ہوئے بھارت کی5ایٹمی دھماکوں کے جواب میں6ایٹمی دھماکے کرکے پاکستان کو دنیا کی ساتویں اور عالم اسلام کاپہلا ایٹمی ملک بنایاتھا، چاغی میں ہونیوالے دھماکوں کی قوت بھارت کی43کلوٹن کے مقابلے میں50 کلو ٹن تھی، بھارت نے 11مئی1998ئکو فشن (ایٹم بم) تھرمونیوکلیئر(ہائیڈروجن اور نیوکران بموں کے دھماکوں کے بعد پاکستان کی سلامتی اور آزادی کیلئے خطرات پیدا کردئیے تھے اور علاقہ میں طاقت کا توازن تبدیل ہونے سے بھارت کی جارحانہ عزائم کی تکمیل کی راہ ہموار ہوگئی تھی، جسے روکنے کیلئے پاکستانی عوام کے علاوہ عالم اسلام کے پاکستان دوست حلقوں کی طرف سے سخت ترین دباؤ ڈالاجارہاتھاکہ پاکستان بھی ایٹمی تجربہ کرکے بھارت کو منہ توڑ جواب دے۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات