Live Updates

پاکستان مرکزی مسلم لیگ بلوچستان کے زیر اہتمام تکبیر کانفرنس کاانعقاد

بدھ 28 مئی 2025 19:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2025ء) پاکستان مرکزی مسلم لیگ بلوچستان کے زیر اہتمام تکبیر کانفرنس کاانعقاد کیاگیا۔ جس میں مرکزی مسلم لیگ کے کارکنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔

(جاری ہے)

کانفرنس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان مرکزی مسلم لیگ بلوچستان کے صدر ادریس مغل ،شاہ جہان گرگناڑی، نسیم آغا، ہادی کاکڑ اور عادل راجپوت نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان اور یہاں کی عوام امن کے داعی ہیں لیکن بزدل دشمن ہماری خاموشی کو کمزوری سمجھ رہاتھا، حال ہی میں دشمن نے افواج پاکستان کو آزمانے کی کوشش کی لیکن انہیں منہ توڑ جواب دیاگیا، آج یوم تکبیر کا دن ان تمام شہداء کے نام کرتے ہیں جنہوں نے وطن کی دفاع کی خاطر اپنا خون بہایا ہے ۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات