
چھوٹی گاڑیوں کی قیمتوں میں لاکھوں روپے کمی کا امکان
حکومت کی جانب سے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں پرانی گاڑیوں کی امپورٹ پر عائد ٹیکسوں میں ریلیف دیے جانے کا امکان، گاڑیاں سستی ہو جائیں گی
محمد علی
بدھ 28 مئی 2025
20:23

(جاری ہے)
آئندہ مالی سال کے دوران حکومت کی جانب سے استعمال شدہ گاڑیوں کی امپورٹ سے متعلق 3 سال کی ایج لیمٹ کو 5 سال تک بڑھانے کا فیصلہ متوقع ہے۔
دعوٰی کیا گیا ہے کہ حکومت کے اس متوقع فیصلے کے نتیجے میں ملک میں چھوٹی گاڑیوں کی قیمت میں 5 سے دس لاکھ روپے کمی کا امکان ہے۔ ایسا ہونے کی صورت میں چھوٹی گاڑی 20 لاکھ روپے سے کم میں دستیاب ہوگی۔ بتایا گیا ہے کہ پاکستان نے آئی ایم ایف کو یقین دہانی کرائی ہے کہ آئندہ 5 سال کے دوران استعمال شدہ گاڑیوں پر عائد بھاری ڈیوٹیز اور ٹیکسز کو بتدریج کم کیا جائے گا اور سیلز ٹیکس یا کسٹمز ڈیوٹی میں سے کسی ایک شکل میں مسابقتی ٹیکس عائد ہوگا۔ اگر حکومت نے 5 سال پرانی گاڑیوں کی امپورٹ اور کمرشل بنیادوں پر درآمد کی اجازت دے دی تو گاڑیوں کی قیمتوں میں بڑی کمی ہو گی کیونکہ جاپان میں 5 سال پرانی گاڑی 5 سال پرانی گاڑی کے مقابلے میں تقریباً آدھی قیمت پر دستیاب ہوتی ہے۔ مزید بتایا گیا ہے کہ اس وقت گاڑیوں پر مجموعی ڈیوٹیز 96 فیصد سے لے کر 475 فیصد ڈیوٹی عائد ہے جنہیں آئندہ پانچ سال میں بتدریج ہر سال 20 فیصد کم کیا جائے گا۔مزید اہم خبریں
-
یوم آزادی پر صوبے میں خودکش حملے کا منصوبہ ناکام بنا دیا، وزیراعلیٰ بلوچستان
-
سوات میں سیلاب سے تباہی، اسکول پرنسپل کی حاضر دماغی نے 936 بچوں کی جانیں بچالیں
-
سپریم کورٹ کے نئے ایس او پیز کے تحت ججز کیلئے پروٹوکول خدمات میں اضافہ
-
صوبائی وزراء کے بیانات افسوسناک‘وفاق کے پی میں امداد پہنچا رہا ہے ،عطا تارڑ
-
صحافی خاور حسین کی موت کی تحقیقات کیلئے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی اور میڈیکل بورڈ تشکیل
-
خود کش بمبار تیار کرنیوالے یونیورسٹی لیکچرار سمیت 3 دہشتگرد کوئٹہ سے گرفتار
-
نئے گیس کنکشن پر عائد پابندی ختم کرنے کیلئے سمری وفاقی کابینہ کو ارسال
-
سیلاب: یو این کی امدادی کارروائیوں میں پاکستان کو تعاون کی یقین دہانی
-
’یہ ہمارے نہیں آپ کے مطالبات ہیں‘ اے این پی کے اے پی سی اعلامیہ پر ن لیگ اور پیپلزپارٹی کا دستخط سے انکار
-
پاکستان کی ترقی میں رکاوٹ پیدا کرنے والے بڑے بڑے طرم خان رگڑ دیئے جائیں گے، فیصل واوڈا
-
خیبرپختونخواہ میں سرکاری فنڈز کا 10 فیصد غیرریاستی مسلح گروہوں کو دیا جاتا ہے، مولانا فضل الرحمان
-
بستیوں کو پانی کے راستوں سے ہٹا کر نئے مقامات پر آباد کریں گے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.