
امریکی وفاقی عدالت نے امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے تجارتی ٹیرف کو غیرقانونی قراردیدیا
ٹیرف کا قانون صدر کو یکطرفہ طور پر عائد کرنے کی اجازت نہیں دیتا، امریکی آئین کانگریس کو دوسرے ممالک کے ساتھ تجارت کو باقاعدہ کرنے کے حوالے سے خصوصی اختیارات دیتا ہے،امریکی عدالت، ٹرمپ انتظامیہ نے وفاقی عدالت کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کر دی
فیصل علوی
جمعرات 29 مئی 2025
10:26

(جاری ہے)
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ محصولات کام کرنے والے خاندانوں اور امریکی کاروباروں پر ایک بڑا ٹیکس بوجھ ڈالیں گے جس سے مہنگائی میں اضافہ ہوتا۔
کاروباروں کو معاشی نقصان پہنچتا اور ملک بھر میں بے روزگاری بڑھتی اگر انہیں جاری رکھا جاتا۔دوسری جانب امریکی وفاقی عدالت کی جانب سے فیصلے آنے کے بعدٹرمپ انتظامیہ نے عدالت کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی۔ وائٹ ہاو¿س کے نائب پریس سیکریٹری کش دیشائی نے ایک بیان میں کہا کہ غیر منتخب ججز کیلئے یہ فیصلہ کرنا کہ قومی ایمرجنسی کو کیسے حل کیا جائے درست نہیں ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ نے امریکہ کو پہلے رکھنے کا عہد کیا تھا، اور انتظامیہ ہر ممکن طاقت کو استعمال کرنے کیلئے پرعزم ہے تاکہ اس بحران کا حل نکالا جا سکے اور امریکی عظمت کو دوبارہ بحال کیا جا سکے۔خیال رہے کہ اس سے قبل 3اپریل کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک پر بھاری ٹیکس عائد کرنے کا اعلان کردیاتھا۔امریکی صدر نے وائٹ ہاو¿س میںمنعقدہ تقریب میں یوم آزادی کے موقع پر یورپی یونین اور 46 ممالک پر نئے تجارتی محصولات کے نفاذ کا اعلان کیاتھا۔امریکی صدر نے پاکستان پر 29 فیصد جوابی ٹیرف لگانے کا اعلان کیا تھاان کاکہنا تھا کہ پاکستان ہم سے 58 فیصد ٹیرف چارج کرتا تھا۔ امریکہ بھارت پر 26، چین پر 34، یورپی یونین پر 20 فیصد ٹیرف عائد کرے گا۔ سعودی عرب، قطر اور افغانستان پر دس، دس فیصد ٹیرف عائد ہو گا۔اس کے ساتھ ساتھ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کاکہنا تھا کہ بنگلا دیش پر37، جاپان پر 24، اسرائیل پر 17 اور برطانیہ پر 10 فیصد ٹیرف عائد کریں گے۔ گاڑیوں کی درآمد پر 25 فیصد اضافی ٹیکس عائد کریں گے۔امریکی صدر ٹرمپ نے وائٹ ہاو¿س میں جوابی ٹیرف کے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کئے اور خطاب میں کہا تھاکہ جوابی ٹیرف کا نفاذ امریکا کیلئے اچھا ہوگا۔ آج کا دن امریکی تاریخ کے اہم دنوں میں سے ایک تھا۔امریکی صدر ٹرمپ نے یہ بھی کہا تھاکہ ان اقدامات کے ذریعے امریکہ ایک نئے سنہری دور کا آغاز کرے گا اور اب وقت آگیا تھا کہ امریکہ کو اقتصادی طور پر خوشحال بنایا جائے۔ڈونلڈٹرمپ کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان کا کہنا تھاکہ آج ہماری اقتصادی آزادی کا دن ہے۔ ٹیرف سے حاصل رقم اپنے قرضوں کی ادائیگی کیلئے استعمال کریں گے۔کئی برسوں امریکی شہریوں کو سائیڈ لائن رکھا گیاتھا۔ دوسری قومیں طاقتوربن گئیں۔ اب امریکہ کی خوشحالی کی باری ہے اور اضافی ٹیرف عائد کرنے سے مضبوط مسابقت اور اشیاکی قیمتیں کم ہوں گی اس رقم کواپنے ٹیکسوں کو کم کرنے کیلئے استعمال کریں گے۔ ٹرمپ کے مطابق ان نئے ٹیرف کی مدد سے امریکہ میں غیر منصفانہ تجارتی تعلقات کو ختم کیا جائے گا۔ خاص طور پر ان ممالک کے ساتھ جنہوں نے امریکی صنعتوں کو نقصان پہنچایا ہے۔جوابی ٹیرف کا نفاذ امریکا کیلئے اچھا ہو گا۔
مزید اہم خبریں
-
جیو پاک انٹرنیشنل ہسپتال لاہور میں ٹرانسجینڈر کمیونٹی کے فری علاج کے لئے مکمل وارڈ اور ٹرانسجینڈر کارڈ کا آغاز
-
اداکارہ درفشاں سلیم نے بلال عباس سے نکاح کی خبروں پر پہلی بار لب کشائی کردی
-
کشمیر: بھارتی فوجی افسر کا ایئر لائن کے عملے پر حملہ
-
کارگو کمپنیوں کے ذریعے موبائل فون سمگلنگ میں ملوث نیٹ ورک پکڑا گیا، 2 ملزمان گرفتار
-
جعفر ایکسپریس پر دوبارہ حملے کی کوشش، ٹرین کو روک دیا گیا
-
تحریک تحفظِ آئینِ پاکستان کا شوگر سکینڈل پر چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو خط
-
روسی تیل سے بھارت کا جنگ کی مدد کرنا ناقابل قبول، امریکہ
-
فیصل آباد جیل میں قیدیوں کیلئے مردہ مرغیوں کے گوشت کی سپلائی کا انکشاف
-
بھارتی فلم سازوں کی بھارت-پاکستان لڑائی سے منافع کمانے کی کوشش
-
پولیس کے شہداء ہمارا فخر، قربانیوں کو فراموش نہیں کریں گے‘ صدر، وزیراعظم
-
فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان نئے دور میں داخل، دنیا بھی معترف
-
اسرائیلی کارروائیاں پورے خطے میں امن کے امکانات کو خطرے میں ڈال رہی ہیں، شہباز شریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.