
اگر واقعی پاکستا ن نے رافیل طیارے مار گرائے تو یہ دو دہائیوں کی آپریشنل سروس کا پہلا واقعہ ہوگا، فرانسیسی فوج کا پہلا ردعمل سامنے آگیا
فرانس اس لڑائی کے تجربے سے زیادہ سے زیادہ سیکھنے کا خواہاں ہے، اس لڑائی میں سینکڑوں طیاروں نے حصہ لیا، واقعے کی تفصیلات ابھی غیر یقینی ہیں اور بہت سے پہلو تصدیق طلب ہیں، ترجمان فرانسیسی فوج کی پریس بریفنگ
فیصل علوی
جمعرات 29 مئی 2025
11:15

(جاری ہے)
ترجمان فرانسیسی فوج کا کہنا تھا کہ لڑائی میں بہت سے طیاروں نے حصہ لیا تھا اس لئے بہت سے پہلوﺅں کی تصدیق ہونا باقی ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ رپورٹس کے مطابق اس لڑائی میں سیکڑوں طیاروں نے حصہ لیا فرانس اس لڑائی کے تجربے سے زیادہ سے زیادہ سیکھنے کا خواہاں ہے۔
اگر رافیل کے مار گرائے جانے کی رپورٹس درست ثابت ہوئیں تو یہ اس جہاز کے دو دہائیوں کی آپریشنل سروس کے دوران پہلا واقعہ ہوگا۔خیال رہے کہ پاکستان نے7 مئی کو بھارت کی جانب سے پاکستانی سرزمین پر جارحیت جواب میں بھارت کے 7 طیارے مار گرائے تھے جن میں 3 رافیل بھی شامل تھے۔فضاﺅں میں حکمرانی کرنے والے پاک وطن کے بہادر سپوتوں ;نے بھارت کے فرانسیسی ساختہ رافیل طیاروں کو تباہ کردیاتھا۔آغاز میں بھارت اس عبرتناک شکست اور ہزیمت انگیز نقصان پر انکاری رہا تھالیکن ایک پریس بریفنگ میں بریفنگ میں بھارتی فضائیہ کے ائیر مارشل اے نے ڈھکے چھپے لفظوں اعتراف کرلیا تھا۔ 9 مئی کو ایک بریفنگ میں رافیل طیارے کے نقصان کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں بھارتی فضائیہ کے ائیر مارشل اے کے بھارتی کاکہناتھا کہ نقصانات لڑائی کا حصہ ہوتے ہیں اور میں اس سے زیادہ تفصیل نہیں بتاسکتا اس سے فریق مخالف کو فائدہ ہوتا ہے۔عالمی میڈیا پاک فضائیہ کے ہاتھوں رافیل جیسے جدید طیاروں کی تباہی کو بھارت کیلئے ذلت آمیز شکست قرار دے چکا تھا۔عسکری ماہرین کے مطابق پاکستان نے پہلی بار رافیل جیسے جدید طیاروں کو گرا کر بھارت پر اپنی فضائی برتری ثابت کردی تھی۔بھارت نے 2019 میں پاکستان کے ہاتھوں اپنے 2 طیاروں کی تباہی کے بعد فرانس سے 36 رافیل طیارے خریدے تھے جن میں سے 3 پاکستان نے حالیہ جنگ میں تباہ کردئیے تھے۔
مزید اہم خبریں
-
گلیشیئر محض برف نہیں بلکہ ذریعہ حیات ہیں، امینہ محمد
-
افریقہ میں استعماریت اور غلامی کے نقصانات کا ازالہ ضروری، گوتیرش
-
پھیپھڑوں کی متعدی بیماری کے خلاف ویکسین منظور
-
ذائقہ دار نکوٹین مصنوعات نوجوانوں میں بڑھتے نشے کا سبب، ڈبلیو ایچ او
-
حکومت عوام کو عید کا تحفہ دینے کیلئے تیار
-
قومیں میزائل اور بم سے نہیں فتنے کی وجہ سے تباہ ہوتی ہیں
-
غزہ: سلامتی کونسل غیر انسانی اسرائیلی اقدامات پر کارروائی کرے، عرب گروپ
-
پاکستان کو کبھی بھی دباؤ میں نہیں لایا جاسکتا، بھارتی بلا اشتعال جارحیت خطرناک رجحان ہے
-
پارلیمنٹ کا 18 سال سے کم عمر شادی کو غیر قانونی قرار دینے کا بل غیر شرعی ہے
-
یو این امدادی کوششوں میں اسرائیلی رکاوٹوں سے غزہ میں بھوک کا راج
-
عمران خان کی ضمانت کافی الحال امکان نہیں، پچھلے ہفتے کے بیانات نے معاملہ گڑبڑ کردیا
-
سیاسی لیڈرشپ 4، 5لاکھ بندہ اکٹھا کرنے کی عمران خان کو غلط معلومات دے رہی ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.