روس اور یوکرین کے صدور سے ملاقات کو تیار ہوں ، ڈونلڈ ٹرمپ

جمعرات 29 مئی 2025 11:20

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2025ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاکہ وہ جنگ بندی کے لئے روس اور یوکرین کے رہنمائوں سے ملاقات کریں گے ۔

(جاری ہے)

تاس کے مطابق انہوں نے صحا فیوں سے بات کرتے ہوئے کہاکہ وہ جنگ بندی کے لئے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور ولادیمیر زیلنسکی سے ملاقات کے لئے تیار ہیں۔انہوں نے کہاکہ اگر اس ملاقات کی ضرورت ہوئی تو وہ فوری طور پر کریں گے ۔