Live Updates

پاکستانی شاہینوں کے ہاتھو ں رافیل طیاروںکی تباہی، فرانسیسی فوج کا ردعمل بھی سامنے آگیا

جمعرات 29 مئی 2025 12:13

پاکستانی شاہینوں کے ہاتھو ں رافیل طیاروںکی تباہی، فرانسیسی فوج کا ..
پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2025ء) پاک بھار ت حالی جنگ میں فرانس کے جدید لڑاکا رافیل طیاروں کی تباہی پر فرانسیسی فوج کے ترجمان کا ردعمل سامنے آگیا ہے۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق فرانسیسی مسلح افواج کے ترجمان نے پریس بریفنگ کے دوران ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اگر واقعی رافیل طیارے مار گرائے گئے ہیں تو یہ اس طیارے کی 20 سالہ سروس کے دوران پہلی بار کسی جنگی مشن میں نقصان ہوگا۔

یہ اس معاملے پر فرانسیسی فوج کی طرف سے پہلا باضابطہ ردعمل بھی ہے۔انہوں نے کہا کہ رافیل کی کارکردگی کے حوالے سے فرانس صورتحال پر قریبی نظر رکھے ہوئے ہے اور بھارت کے ساتھ براہ راست معلومات کے تبادلے کی کوشش میں ہے۔ترجمان فرانسیسی فوج نے کہا کہ کچھ رپورٹس کے مطابق اس تصادم میں سیکڑوں فوجی طیارے شامل تھے، اگر رافیل کے مار گرائے جانے کی رپورٹس درست ہیں، تو یہ واقعی اس کے دو دہائیوں پر محیط آپریشنل کیریئر میں پہلا نقصان ہوگا۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب بھارت نے پاکستان میں دراندازی کرتے ہوئے آزاد کشمیر، پنجاب میں مختلف مقامات پر بمباری کی تھی، تاہم پاک فضائیہ کے شاہینوں نے دشمن کے 5 جنگی طیارے تباہ کر دیے تھے، جن میں 3 فرانسیسی ساختہ رافیل طیارے بھی شامل تھے۔عالمی سطح پر بھی بھارتی طیارے تباہ ہونے کی تصدیق کی گئی ہے تاہم یہ پہلا موقع ہے کہ جب فرانس کی فوج کے ترجمان نے رافیل طیاروں کی تباہی کے حوالے سے اپنا ردعمل دیا ہے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات