
ملک بھر میں انسداد اسمگلنگ آپریشنز میں ایک کروڑ 70 لاکھ کی منشیات برآمد
کارروائیوں میں مجموعی طور پر 103.872 کلوگرام منشیات برآمد ہوئی، غیر ملکی سمیت 8 ملزمان گرفتار
جمعرات 29 مئی 2025 12:11
(جاری ہے)
ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے انکشاف کیا کہ وہ یہ منشیات تعلیمی ادارے کے طلبا کو فروخت کرتا تھا۔
بین الاقوامی اسمگلنگ کی روک تھام میں بھی اے این ایف کو اہم کامیابیاں حاصل ہوئیں۔ ملتان ایئرپورٹ پر قطر سے آنے والے نائیجیرین شہری کے پیٹ سے 672 گرام کوکین کے 56 کیپسول برآمد کیے گئے۔ اسی طرح لاہور ایئرپورٹ پر قطر کے راستے اسپین جانے والے مسافر کے سامان میں موجود کپڑوں میں جذب 14.325 کلوگرام مشکوک منشیات برآمد ہوئیں۔دونوں افراد کو گرفتار کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔پشاور کے ورسک روڈ پر واقع ایک کوریئر آفس میں اے این ایف نے کارروائی کرتے ہوئے 4پارسلز سے منشیات برآمد کیں۔ پارسلز میں سولر انورٹرز کے اندر چھپائی گئی 6 کلو چرس اور 1.2 کلو افیون شامل تھیں، جو ملک کے مختلف شہروں کو بھیجی جا رہی تھیں۔شرقپور روڈ، تحصیل فیروزوالہ، ضلع شیخوپورہ میں بھی بڑی کارروائی کرتے ہوئے ملزمان سے 60 کلوگرام چرس، 3 کلو آئس، 3 کلو ہیروئن اور 14.4 کلو افیون برآمد کی گئی۔نیشنل ہائی وے پر حیدرآباد میں ایک ریسٹورنٹ کے قریب گاڑی سے 6 کلو چرس برآمد ہوئی جب کہ کراچی کے علاقے ناتھا خان گوٹھ، ملیر کے قریب موٹر سائیکل سوار 2 افراد سے 3.6 کلوگرام چرس ضبط کی گئی۔ترجمان اے این ایف کے مطابق تمام گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں اور تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے۔ انسداد منشیات فورس کا کہنا ہے کہ تعلیمی اداروں اور شہری آبادیوں کو نشے کے ناسور سے محفوظ رکھنے کے لیے کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاریمزید قومی خبریں
-
مری جانیوالے سیاحوں کیلئے ٹریفک ایڈوائزری جاری
-
پاکستان بھر میں مون سون کی بارشوں سے 657 افراد ہلاک، 929 زخمی ، این ڈی ایم اے
-
طوفانی بارشیں,بونیر میں شادی کی خوشیاں ماتم میں تبدیل، ایک ہی خاندان کے 21 افراد جاں بحق
-
کوہاٹ ،نصف شب خون کی ہولی کھیلی گئی
-
لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی پالیسی تبدیل کرنے کا فیصلہ
-
خیبرپختونخوا، 2 اضلاع میں متعدد افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ
-
کوئٹہ سول اسپتال کی 300 سے زائد ویل چیئرز مریض اپنے ساتھ گھر لے گئے
-
ڈکی بھائی کو لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار کرلیا گیا، دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
-
چینی کمپنی کا پنجاب میں الیکٹرک گاڑیوں کا پلانٹ لگانے کااعلان
-
پنجاب میں دریائوں کے اطراف دفعہ 144 نافذ کر دی گئی
-
لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آج سے شدید مون سون بارشوں کا امکان ہے ، ترجمان
-
آن لائن مالیاتی اور بینکنگ فراڈ کے واقعات میں تشویشناک اضافہ،اسٹیٹ بینک نے مالیاتی فراڈ کا نوٹس لے لیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.