Live Updates

محسن نقوی کی بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے وفد سے ملاقات

امید ہے کہ آپ میچز کے ساتھ لاہور کی مہمان نوازی سے بھرپور محظوظ ہوں گے‘چیئرمین پی سی بی کا خیرمقدم

جمعرات 29 مئی 2025 13:06

محسن نقوی کی بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے وفد سے ملاقات
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2025ء)چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سینیٹر محسن نقوی نے بنگلا دیش سے میچ دیکھنے کے لیے آئے وفد سے ملاقات کی ہے۔

(جاری ہے)

لاہور میں ہوئے پاکستان اور بنگلا دیش کے پہلے 20 میچ میں بنگلا دیش سے آئے وفد کو محسن نقوی نے خوش آمدید کہا۔وفد میں بنگلا دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے کرکٹ آپریشنز کے ہیڈ نظم العابدین، ایڈوائزر میجر امروز اور دیگر شامل تھے۔پی سی بی چیئرمین نے کہا کہ بنگلا دیشی بھائیوں کی لاہور آمد پر دلی مسرت ہوئی ہے، امید ہے کہ آپ میچز کے ساتھ لاہور کی مہمان نوازی سے بھرپور محظوظ ہوں گے۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات