نائب وزیراعظم اسحاق ڈار ہانگ کانگ پہنچ گئے

جمعرات 29 مئی 2025 16:03

نائب وزیراعظم  اسحاق ڈار  ہانگ کانگ پہنچ گئے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2025ء) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار بین الاقوامی تنظیم برائے ثالثی کی دستخطی تقریب اور دیگر دو طرفہ مصروفیات میں شرکت کے لئے چین کے خصوصی انتظامی علاقے ہانگ کانگ پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

بدھ کو دفتر خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ہانگ کانگ کے لئے ڈپٹی سیکریٹری برائے انصاف ڈاکٹر چیونگ کوک کوان، چین میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی اور ہانگ کانگ میں پاکستان کے قونصل جنرل ریاض احمد شیخ نے نائب وزیراعظم کا استقبال کیا۔\932