Live Updates

وزیراعظم شہباز شریف آذربائیجان کا تین روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبہ روانہ

جمعرات 29 مئی 2025 16:11

وزیراعظم  شہباز شریف  آذربائیجان کا تین روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد تاجکستان ..
لاچن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف جمعرات کو آذربائیجان کا تین روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبہ کے لئے روانہ ہو گئے ،لاچن کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر آذر بائیجان کے نائب وزیر خارجہ ایلنور مامیدوف ، آذر بائیجان میں تعینات پاکستانی سفیر قاسم محی الدین اور دیگر سفارتی عملے نے وزیراعظم کو رخصت کیا ۔

(جاری ہے)

وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے اپنے دورہ آذر بائیجان کے دوران آذر بائیجان کے صدر الہام علیوف سے دو طرفہ ملاقات کی ۔ انہو ں نے پاکستان۔ ترکیہ۔ آذربائیجان سہ فریقی سمٹ میں شرکت کی اور وہ آذر بائیجان کے یوم آزادی کی تقریب میں بھی شریک ہوئے۔وزیراعظم دوشنبہ میں گلیشئرزکے تحفظ کے بارے میں ہونی والی بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کریں گے ۔\932
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات