یوم تکبیر کا دن پاکستان کی دفاعی طاقت اور خود مختاری کی علامت سمجھا جاتا ہے، میاں محمد سرور

جمعرات 29 مئی 2025 16:20

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2025ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) تحصیل سیالکوٹ کے سینئر راہنما میاں محمد سرور نے کہا ہے کہ یوم تکبیر کا دن پاکستان کی دفاعی طاقت اور خود مختاری کی علامت سمجھا جاتا ہے، 28 مئی 1998 چاغی بلوچستان میں میاں نواز شریف نے بھارت کے جوہری تجربات کے جواب میں ایٹمی دھماکے کیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ یوم تکبیر جس انداز میں منایا گیا اس کی مثال شاید ہی دنیا میں کوئی ہو ،عوام کا جذبہ قابل تعریف تھا ۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کو پتہ چل گیا ہے کہ پاکستان کے پاس بہترین دفاعی نظام موجود ہے اور ایٹمی صلاحیت بھی موجود ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان تجربات میں پاکستان کے معروف سائنسدانوں، خصوصاً ڈاکٹر عبدالقدیر خان اور ڈاکٹر ثمر مبارک نے کلیدی کردار ادا کیا۔ اسی لیے اس دن کو یوم تکبیر" یعنی " اللہ اکبر کا دن" کہا جاتا ہے، جو قوم کے عزم کی علامت ہے۔