Live Updates

پاکستان بھارت کے درمیان روایتی جنگ نہیں رہی، حملے کا منہ توڑ جواب دیا جائیگا،سر دار ایاز صادق

جمعرات 29 مئی 2025 16:21

پاکستان بھارت کے درمیان روایتی جنگ نہیں رہی، حملے کا منہ توڑ جواب دیا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2025ء)اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان روایتی جنگ نہیں رہ گئی، ہندوستان اگر دوبارہ حملہ کرے گا تو پھر منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ افواج پاکستان نے بھارت کو بھر پور جواب دے کر پاکستان کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اگر 28 مئی کو نواز شریف ایٹمی دھماکہ نہ کرتے تو شاید خطے کی یہ صورتحال نہ ہوتی جو آج ہے۔انہوںنے کہاکہ جس دن ہندوستان میں حملہ ہوا پاکستان کہتا رہا نیوٹرل ملک سے تحقیقات کروالیں، یہ ایک سازش تھی جو ناکام رہی بلکہ الٹی پڑ گئی۔ایاز صادق نے کہا کہ پاکستانی حکومت اور افواج نے جو کیا وہ دنیا کے سامنے ہے، بلوچستان میں عوام افواج پاکستان کا پوری طرح ساتھ دے رہے ہیں، چند سو لوگ ہندوستان سے پیسے لے کر ڈکٹیشن لے رہے ہیں۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات