استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ عبدالعلیم خان کل خوشاب میں معرکہ حق کنونشن سے خطاب کریں گے

جمعرات 29 مئی 2025 17:34

استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ عبدالعلیم خان کل خوشاب میں معرکہ حق ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2025ء) استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ عبدالعلیم خان 30 مئی کو خوشاب میں معرکہ حق کنونشن سے خطاب کریں گے۔

(جاری ہے)

ترجمان آئی پی پی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق افواج پاکستان کو بھرپورخراج تحسین اور سلام پیش کرنے کیلئے معرکہ حق کنونشن 30 مئی بروز جمعہ کو خوشاب میں منعقد ہوگا جس میں صدر استحکام پاکستان پارٹی اور وفاقی وزیر عبدالعلیم خان بطور مہمان خصوصی شرکت و خطاب کریں گے۔اس موقع پر مرکزی و صوبائی قیادت بھی خطاب کرے گی۔