مظلوم معلمہ سائرہ اقبال کے حق میں البدر اسکول پر پر امن مظاہرہ و احتجاج کیا گیا

جمعرات 29 مئی 2025 18:11

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2025ء)مظلوم معلمہ سائرہ اقبال کے حق میں البدر اسکول پر پر امن مظاہرہ و احتجاج کیا گیا۔مظاہرہ میں آل پاکستان پرائیویٹ اسکول ایسوسی کے چئیرمین سید ولی وارثی اور ڈپٹی جنرل سیکریٹری سر راحیل نے بھی شرکت کی۔چیئرمین سید ولی وارثی کا کہنا تھا کہ معلمہ سائرہ اقبال کے ساتھ واقعی ظلم ہوا ہے، اور اس کا ازالہ ضروری ہے۔

میں ایس ایس پی ایسٹ ڈاکٹر فرخ رضا کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں کہ آپ نے اس معاملہ کا از خود نوٹس لیا۔ ساتھ ساتھڈی آئی جی ایسٹ عثمان غنی، ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو اور آئی سندھ غلام نبی میمن سے بھی مطالبہ کرتا ہوں کہ اس وقوعہ کی شفاف انکوائری کرائی جائی۔ اور سندھ پولیس کا نام بدنام کرنے والے اہلکار عبدالحفیظ کو اس کے عہدے سے فوری برطرف کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔

(جاری ہے)

ایسے اہلکار نہ صرف ڈپارٹمنٹ کی کالی بھیڑیں ہیں، بلکہ سندھ پولیس کا نام بھی بدنام کررہے ہیں۔ہمیں امید ہے کہ آپ تمام افسران اس معاملہ کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے اس پر فوری و شفاف کاروائی کریں گے۔*چئیرمین پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن سید ولی وارثی نے یہ بھی کہا کہ اسکول ایسوسی ایشن کا کام پرائیویٹ اسکولز کو تحفظ فراہم کرنا اور ان کے مسائل حل کرنا ہے، لیکن اس وقت ہم خود ایک پرائیویٹ اسکول کے خلاف اور مظلوم استانی و طالبات کے حق میں کھڑے ہیں۔

*آخر میں معملہ سائرہ اقبال نے بھی اپنی طالبات سے خطاب کیا اور سب کو پرامن رہنے کی تلقین کی۔ لیکن یہ پرزور مطالبہ کیا کہ مردوں کو گرلز کیمپس میں گھسنے کی اجازت دینے والے فہیم اور دیگر منجملہ، اسٹاف کے خلاف البدر انتظامیہ فوری کاروائی کرے۔