محسن نقوی کی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ میں نمبر ون آنے پر قومی اسپنر سعدیہ اقبال کو مبارکباد

جمعرات 29 مئی 2025 22:18

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مئی2025ء)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین سے پاکستان کی ٹاپ اسپنر سعدیہ اقبال کی ملاقات ہوئی،محسن نقوی نے ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ میں نمبر ون آنے پر قومی اسپنر کو مبارکباد دی۔ چیئرمین پی سی بی نیٹی ٹوئنٹی ورلڈنمبر ون بولرکی شرٹ سعدیہ اقبال کودی،محسن نقوی نے کہا سعدیہ اقبال کا اعزاز پاکستان کے لئے باعث فخر ہے،سعدیہ اقبال کو پاکستان ویمنزکرکٹ کا اسٹار قراردیا۔

(جاری ہے)

قومی اسپنر نے حوصلہ افزائی پر چیئرمین پی سی بی کا شکریہ ادا کیاسعدیہ اقبال کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ میں بھی اچھی کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھوں گی۔آئی سی سی نیویمنز ٹی ٹوئنٹی پلیئرز رینکنگ جاری کی تھی،پاکستان کی سعدیہ اقبال نے انگلینڈ کی صوفی ایکلسٹین سے نمبر ون پوزیشن چھین لی،جس کے بعد سعدیہ اقبال نمبر ون ٹی ٹوئنٹی باؤلر بن گئیں۔سعدیہ اقبال نے رینکنگ میں ایک درجہ بہتری کے بعد 746 پوائنٹس کیساتھ پہلی پوزیشن پرقبضہ جما لیا،صوفی ایکلسٹین تین درجہ تنزلی کے بعد چوتھے نمبر پر چلی گئیں،جبکہ بھارت کی دپتی شرما ایک درجہ بہتری کے بعد دوسرے اور آسٹریلیا کی اینابیل سدرلینڈ تیسرے نمبر پرآگئی۔