Live Updates

غزہ و فلسطین کے والدین کی آہیں، چیخیں اور آوازیں اب آسمان کی بلندیوں تک جا پہنچیں ، مولانا حافظ عبد الرحمن سلفی

جمعرات 29 مئی 2025 19:45

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2025ء)برطانیہ، آئر لینڈ کے 380 مصنفین اور فرانسیسی زبان کے 300مصنفینکے علاوہ دنیا بھر کے نوبل انعام یافتہ افراد نے بیک زبان ہوکر اپنی آواز کو اور اپنے مطالبے کو پوری دنیا میں پھیلاتے ہوئے کہا ہے کہ اب غزہ کی نسل کشی کرنا اسرائیل کی ہر زہ رسائی میں اضافے کا سبب بنے گی اب جنگ بندی کے بعد غزہ کے نو نہالان وطن کی نسل کشی کرنا اب بند ہوجانا چاہیے۔

ان خیا لات کا اظہار جماعت غربا،ْ اہل حدیث پاکستان کے مرکزی امیر مولانا حافظ عبدالرحمن سلفی نے انکے دفتر میں آئے ہوئے پر نٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے نمائندوں کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔ انہوںنے کہا کہ ایک طرف 57 اسلامی ممالک کے سربراہان ہیں جبکہ دوسری طرف مغربی ممالک کے سینکڑوں مصنفین نے پوری دنیا والوں کو اور اپنی اقوام کو بڑا اہم پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم سب من حیث القوم اس خوف و ہراس کے عالم میں غزہ و فلسطین کے عوام اور خاص طور پر بچوں اور خواتین کی مدد کریں اور ان کا ہر قسم کے حالات میں ساتھ دیں۔

(جاری ہے)

مولانا سلفی نے اب امریکہ، اسرائیل اورانکی اتحادی حکومتیں اور تنظیمیں جنگ بندی کا مشترکہ اعلان کرکے پوری دنیا میں امن وسلامتی کے پرچم لہرائیں تاکہ فلسطین و غزہ کے لاکھوں نفوس قدسیہ امن و سکون کا سانس لے سکیں اور غزہ و فلسطین میں نسل کشی کی ساری صورتیں کالعدم قراردی جاسکیں انہوں نے کہا کہ غزہ کے والدین کی چیخیں اب آسمانوں سے باتیں کررہی ہیں اور ان بچوں کے والدین اپنے طفل ِمکتب نونہالان وطن کی لاشیں اپنے سینے سے لگائے بیٹھے ہیں انہوں نے کہا جس طرح پاکستان اور بھارت کے مابین ہونے والی جنگ صرف ایک دن میں فیصلہ کن مراحل میں داخل ہوگئی تھی۔

بالکل اسی طرح اب غزہ و فلسطین اور اسرائیل حکومت کے ذمہ دار ان اپنے اپنے علاقوں اور اپنے ممالک میں امن و سلامتی کے جھنڈے اب فضامیں لہرادینے چاہیں۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات