
چوہدری شافع حسین کا تین روزہ پلاسٹک اینڈ پیکنگ انڈسٹری کی نمائش کا افتتاح،سٹالز کا معائنہ کیا
جمعرات 29 مئی 2025 20:40
(جاری ہے)
صوبائی وزیر نے کہا کہ انڈسٹریل اسٹیٹس میں پراپرٹی کا کاروبار کرنے والے لینڈ مافیا کا خاتمہ کردیا اب انڈسٹریل اسٹیٹ میں 2سال کے اندر فیکٹری نہ لگانے والے کا پلاٹ کینسل ہوگا۔
چوہدری شافع حسین نے بتایا کہ چین کے حالیہ دورے کے دوران بڑے سرمایہ کار گروپوں سے پنجاب میں سرمایہ کاری کے حوالے سے معاہدے ہوئے ہیں۔چین کی وی وو موبائل کمپنی کا انڈسٹریل اسٹیٹ فیصل آباد میں پلانٹ لگ رہا ہے اور آئندہ ڈیڑھ سال میں پنجاب میں وی وو موبائل فون بننا شروع ہو جائیں گے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ پنجاب میں نئی سرمایہ کاری لانا میرا عزم ہے نئے کارخانے لگیں گے تو روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے محفوظ رہنے کیلئے شجر کاری کا فروغ ضروری ہے۔ وزیر اعلی مریم نواز کی قیادت میں پنجاب حکومت شجر کاری کے فروغ پر کام کر رہی ہے۔ نگران حکومت سے پہلے کی حکومت کا بلین ٹری پراجیکٹ کہیں نظر نہیں آتا اور یہ بلین ٹری پراجیکٹ صرف کاغذوں میں موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ الیکٹرک وہیکلز سیکٹر کا فروغ حکومت کی پہلی ترجیح ہے کوشش ہے کہ الیکٹرک وہیکلز مینوفیکچرنگ کے کارخانے پنجاب میں لگیں۔صوبائی وزیر صنعت و تجارت نے کہا کہ غیر ملکی کمپنیاں پنجاب میں سرمایہ کاری کو ترجیح دے رہی ہیں چین کی کمپنی پنجاب میں لیتھیئم بیٹریوں کا کارخانہ لگائے گی۔انہوںنے کہا کہ پاکستان پیکجنگ انڈسٹری میں کافی آگے نکل چکا ہے اور پیکجنگ انڈسٹری سے وابستہ بہت سی غیر ملکی کمپنیاں پنجاب میں سرمایہ کاری کرنا چاہتی ہیں۔انہوں نے نمائش کے منتظمین کو نمائش کے کامیابانعقاد پر مبارکباد دی اور منتظمین اور صنعتکاروں میں شیلڈز تقسیم کیں۔ایوان صنعت و تجارت لاہور کے صدر ابو ذرشاد،، ریجنل چیئرمن وفاقی ایوان صنعت و تجارت،،ایم ڈی پیگاسس عامر خانزادہ اور صنعتکاروں کی کثیر تعداد نمائش میں موجود تھی۔ پنجاب چائنا ڈیسک آف سی ایم کے سربراہ جلال حسن خان بھی موجود تھے۔
مزید تجارتی خبریں
-
سالانہ بنیاد پر نفع کی رقم کی واپسی میں غیر معمولی اضافہ
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس635 پوائنٹ اضافہ
-
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، انڈیکس میں 900 پوائنٹس کا اضافہ
-
زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں مزید10روپے کلو کمی
-
سونے کی قیمت میں 700 روپے کمی ریکارڈ
-
آمدہ بجٹ میں 30 ارب ڈالرسالانہ کے ٹریڈ ڈیفیسٹ کو ختم کیا جائے، میاں زاہد حسین
-
انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ
-
آمدہ بجٹ میں 30 ارب ڈالر سالانہ کے ٹریڈ ڈیفیسٹ کو ختم کیا جائے،میاں زاہد حسین
-
ٹریڈ تبدیلی فیسوں میں کمی سے چھوٹے اوردرمیانے درجے کے کاروباری اداروں کو فائدہ پہنچے گا، صدر ایف پی سی سی آئی
-
ایس ای سی پی نے پاکستان میں الگورتھمک ٹریڈنگ کے لیے ریگولیٹری فریم ورک کی تجویز پیش کی
-
ملک معاشی بہتری کی جانب گامزن ہے،اہداف حاصل کرنے کیلئے سیاسی استحکام ضروری ہے،وفاقی وزیرخزانہ کے مشیر خرم شہزاد کا آئی سی اے پی سے خطاب
-
ایشیائی ترقیاتی بینک نے 4 ارب ڈالرمالیت کے پانچ سالہ عالمی بانڈزفروخت کردئیے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.