Live Updates

وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم علی پرویز ملک کا پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ کا دورہ

جمعرات 29 مئی 2025 23:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2025ء) وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم علی پرویز ملک نے پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل) کے ہیڈ آفس کا دورہ کیا۔ پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دورے کے دوران ایڈیشنل سیکرٹری (پالیسی) پیٹرولیم ڈویژن، ظفر عباس اور ڈپٹی سیکرٹری وقاص احمد برلاس بھی وفاقی وزیر کے ہمراہ تھے۔ پی پی ایل آمد پر منیجنگ ڈائریکٹر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر پی پی ایل عمران عباسی نے وفاقی وزیر کا پرتپاک استقبال کیا۔

عمران عباسی نے وفاقی وزیر کو پی پی ایل کی بنیادی سرگرمیوں اور گزشتہ تین سالوں میں تلاش و پیداوار کے میدان میں حاصل کردہ اہم کامیابیوں پر ایک جامع بریفنگ دی۔ انتظامیہ نے وفد کو قدرتی گیس، خام تیل اور کان کنی کے شعبے میں کمپنی کی پیداوار میں نمایاں اضافہ کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

مزید برآں ایم ڈی نے کمپنی کو درپیش بعض عملی و حکمت عملی چیلنجز کو اجاگر کیا اور ان مسائل کے موثر حل کے لیے وزارت سے مسلسل تعاون کی درخواست کی۔

علی پرویز ملک نے کمپنی کی کارکردگی اور ملک کے توانائی کے شعبے کو مضبوط بنانے کیلئے انتظامیہ کی کوششوں کو سراہا اور مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے قیمتی تجاویز اور رہنمائی فراہم کی اور کمپنی کی کوششوں کے لیے وزارت کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر علی پرویز ملک اور ایڈیشنل سیکرٹری (پالیسی) پیٹرولیم ڈویژن کو کمپنی کی جانب سے یادگاری تحائف بھی پیش کیے گئے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات