
بھارتی فضائیہ کے سربراہ اے پی سنگھ نے بھارتی دفاعی معاہدوں میں کرپشن کا بھانڈاپھوڑ دیا
دفاعی معاہدے ہوتے ہیں مگر ہتھیار نہیں آتے، اے پی سنگھ نے سنسنی خیز انکشافات کرتے ہوئے دفاعی خریداری کا حیران کن فارمولا بتاتے ہوئے کہا کہ بعد میں دیکھیں گے کیا کرنا ہے، ہر منصوبہ تاخیر کا شکار ہے اور ایسا کوئی پروجیکٹ نہیں جو آج تک وقت پر مکمل ہوا ہو
فیصل علوی
جمعہ 30 مئی 2025
11:26

(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ٹائم لائن کا جنازہ نکل چکا ہے، کوئی بھی دفاعی پروجیکٹ کبھی بھی وقت پر مکمل نہیں ہوا۔ ہم جانتے ہیں کچھ سسٹمز کبھی آئیں گے ہی نہیں پھر بھی معاہدے کرتے ہیں!۔ایئر چیف اے پی سنگھ نے سوال کیا کہ جو وعدے پورے نہیں ہونے، وہ کیوں کرتے ہیں؟۔ایئر چیف اے پی سنگھ نے سوال کیا کہ جو وعدے پورے نہیں ہونے، وہ کیوں کرتے ہیں؟۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بھی کانگریس ایم ایل اے کا کہنا تھا کہ پاکستان نے سستے ڈرونز بھارت بھیجے تھے۔ بھارت نے اربوں جھونک دئیے، چین نے پاکستان کو 5 ہزار ڈرونز دے کر بھارت کی کمزوری بے نقاب کر دی تھی جبکہ مودی سرکار اربوں جھونکتی رہی تھی۔کانگریس رہنما نے بھارت کی عبرتناک شکست تسلیم کرلی تھی۔ بھارت کی ذلت آمیز شکست پر کانگرس ایم ایل اے وجے واڈیٹیوار نے مودی اور بھارتی فوج پر تابڑ توڑ حملے کر دئیے تھے۔ کانگریس رہنما نے عبرتناک انجام کا اعتراف کرتے ہوئے مودی سرکار کی پالیسیوں کا بھانڈا پھوڑ دیاتھا۔کانگریس کے ایم ایل اے وجے واڈیٹیوار نے مہنگی دفاعی خریداری اور بوسیدہ حکمت عملی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے مودی سرکار پر زوردار وار کیا تھا اور انہوں نے مودی کی جنگی سوچ کو ناکام قرار دے دیاتھا۔ان کا کہنا تھا کہ مودی سرکار نے 15 ہزار کے ڈرون گرانے کیلئے 15 لاکھ کا میزائل فائر کیاتھا۔ مودی سرکار کی جنگی حکمت عملی مکمل طور پر ناکام اور 5 ہزار سستے پاکستانی ڈرونز کے سامنے بھارتی دفاع بے بس ثابت ہوگیا تھا۔ کانگریس رہنما نے بھارت کی پاکستان کے ہاتھوں بدترین شکست کو مودی سرکار کی ناکامی قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان نے کم لاگت میں حملہ کیا جبکہ بھارت نے عوام کے ٹیکس کا پیسہ بے دریغ ضائع کیا تھا۔ کاگنریس ایم ایل اے کایہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان نے بھارت کے 3 سے 4 رافیل طیارے تباہ کر دئیے تھے مگر مودی سرکار کی مجرمانہ خاموشی بدستور برقرار تھی۔ انہوں نے مودی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے سوال اٹھایا تھاکہ رافیل سودے پر نعرے تھے، اب نقصان چھپایا کیوں جا رہا ہے؟۔یاد رہے کہ قبل ازیں بھی سابق بھارتی وزیر خارجہ یشونت سنہا نے پہلگام حملے میں پاکستان کو کلین چٹ دیدی تھی۔سابق بھارتی وزیر خارجہ کے آپریشن سندور کی ناکامی پر ہوشربا انکشافات منظر عام پر آ گئے تھے۔یشونت سنہا نے آپریشن سندور کی ناکامی پر نریندرمودی، امت شاہ ، جے شنکر اوراجیت دووال سے سفارت کاری اور انٹیلی جنس کی ناکامی پر مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا تھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق بھارتی وزیر خارجہ یشونت سنہا نے ایک انٹرویو میں پہلگام ڈرامے کو مودی کی سازش قرار دیتے ہوئے کہاتھا کہ یہ حملہ بہار کا الیکشن جیتنے کیلئے کروایا گیا تھا۔ ہمارے وزیر خارجہ ہمیں کیوں نہیں بتاتے کہ حالیہ جنگ میں کتنا نقصان ہوا ہے؟۔یشونت سنہا کے مطابق مودی حکومت گودی میڈیا کے ذریعے آپریشن سندور کی ناکامی چھپانے کیلئے گمراہ کن پروپیگنڈا کررہی تھی۔مزید اہم خبریں
-
یوٹیوبر ڈکی بھائی کو گرفتار کر لیا گیا
-
سیلاب کی تباہ کاریاں، گلگت بلتستان کی اہم ایکسپریس وے سیلاب میں بہہ گئی
-
مون سون کا اب تک کا سب سے تگڑا اسپیل، پنجاب کیلئے بھی الرٹ جاری کر دیا گیا
-
8 ہزار ارب روپے کا تاریخی بجٹ خسارہ ہونے کے باوجود احسن اقبال کا 2800 ارب روپے کی بچت ہونے کا حیران کن دعوٰی
-
معافی مانگنے سے الیکشن ہار کر بھی حکومت اور وزرات عظمٰی کاملنا بھی ممکن ہوجاتا ہے؟
-
خیبرپختونخوا میں کل سے مون سون بارشوں کی شدت میں اضافے کی پیشگوئی
-
حافظ آباد میں قتل کی لرزہ خیز واردات
-
عالمی مارکیٹ سے مہنگی گیس کی خریداری کیلئے حکومت نے مقامی گیس کی پیداوار کم کروا دی
-
یوکرین جنگ: پوتن ٹرمپ ملاقات اور یو این کا تنازع کے منصفانہ حل پر زور
-
غزہ: اسرائیل سے امدادی قافلوں کے محافظوں پر حملے روکنے کا مطالبہ
-
یوکرین: یو این اور شراکت داروں کا امدادی قافلہ جنگ زدہ کیرسون پہنچ گیا
-
افغانستان: طالبان کا چار سالہ دور امدادی ضرورتوں میں اضافہ، یو این ادارہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.