
پاکستانی سفیر نے امریکی پالیسی سازوں، سرمایہ کاروں اور بزنس کمیونٹی کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھانے کی دعوت دیدی
پاکستان میں آئی ٹی کے شعبے میں سرمایہ کاری امریکی کمپنیوں کیلئے کم لاگت اور اعلیٰ معیار کی خدمات حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے، زراعت ، آئی ٹی اور معدنی وسائل جیسے شعبوں میں امریکی سرمایہ کاروں کیلئے سرمایہ کاری کے مواقع ہیں
فیصل علوی
جمعہ 30 مئی 2025
11:40

(جاری ہے)
پاکستان، امریکہ کے مقابلے میں 70 فیصد تک کم لاگت پر آئی ٹی سروسز فراہم کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ کاروباری طبقے کو موافق ماحول اور مطلوبہ سہولتوں کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ بحیثیت سفیر معاشی تعلقات کا فروغ اولین ترجیح ہے۔
حکومت پاکستان سرمایہ کاروں اور کاروباری طبقے کیلئے ریگولیٹری ماحول کو مزید آسان، دوستانہ اور سازگار بنا رہی ہے اور کاروباری طبقے کو سہولتوں کی فراہمی ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے۔رضوان سعید شیخ نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان دیرینہ سفارتی، سیاسی اور معاشی تعلقات قائم ہیں، جنہیں مزید وسعت دینا ان کی سفارتی ترجیحات میں شامل ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان امریکی کاٹن کا سب سے بڑا درآمد کنندہ ہے۔ سویابین درآمد کر رہا ہے اور خطے میں ایک علاقائی تجارتی مرکز کے طور پر ابھرنے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔ ہم میکسیکو کی طرز پر امریکہ کیلئے ایک کنیکٹر کنٹری کے طور پر کام کرنے کیلئے مکمل تیار ہے۔رضوان سعید شیخ نے امریکی سرمایہ کاروں کو یاد دلایا کہ پاکستان نہ صرف اپنی 25 کروڑ آبادی کی وجہ سے ایک بڑی صارف منڈی ہے بلکہ جنوبی ایشیا، وسطی ایشیا اور مشرق وسطیٰ کے درمیان ایک اہم جغرافیائی تجارتی پل بھی ہے۔انہوں نے امریکہ میں موجود دس لاکھ پاکستانی نڑاد کمیونٹی کو دونوں ممالک کے تعلقات کی سب سے پائیدار کڑی قرار دیا۔پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے حالیہ پاک بھارت کشیدگی کا حوالہ بھی دیا اور کہا کہ بھارت کی جانب سے اشتعال انگیزی اور جارحیت ایسے وقت پر کی گئی جب پاکستان مکمل یکسوئی سے معاشی ترقی کی راہ پر گامزن تھا۔پاک بھارت جنگ بندی کے حوالے سے امریکی قیادت نے کلیدی کردار ادا کیا۔پاکستان نے جارحیت کا موثر جواب دیا جس پر ہمیں قومی سطح پر فخر ہے لیکن ہماری اولین ترجیح ہمیشہ امن رہی ہے کیونکہ یہی معاشی ترقی کی بنیاد ہے۔ پاک بھارت کشیدگی میں کمی لانے اور جنگ بندی کی کوششوں میں امریکی قیادت نے اہم کردار ادا کیا جو دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کی مضبوطی کا مظہر ہے۔مزید اہم خبریں
-
پنجاب حکومت کا اکتوبر میں ایک لاکھ گھروں کا ہدف مکمل کرنے کا فیصلہ
-
دوبارہ سے غیر معمولی بارشوں اور سیلابی صورتحال کا خدشہ
-
یوکرین: جولائی روسی حملوں میں شہریوں کی ہلاکتوں کا بدترین مہینہ
-
اٹلی کے ساحل پر تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے 27 افراد ہلاک
-
افغانستان: خواتین و لڑکیاں باوقار زندگی گزارنے سے محروم، یو این ویمن
-
حکومت سے مطالبہ ہے کہ عوام اور صنعتوں پر ٹیکسوں کے بے جا بوجھ کو ختم کیا جائے
-
ہیلی کاپٹر حادثے کے بعد وزیر اعلٰی خیبرپختونخواہ نے امدادی سرگرمیوں کیلئے دوسرا ہیلی کاپٹر بھی بھیج دیا
-
وزیراعظم سے بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر کی ملاقات،پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان مختلف دوطرفہ میکانزم کے احیاء پر اطمینان کا اظہار
-
دہشت گردی کے خلاف جنگ میں خیبر پختونخوا پولیس نے ہراول دستے کا کردار ادا کیا ہے ‘ وزیراعظم
-
وزیراعلی مریم نوازشریف نے واٹر فلٹریشن پلانٹ کے حوالے سے 30 جون 2026 کی ڈیڈ لائن دے دی
-
صدرِزرداری اورسپیکرقومی اسمبلی کا بارشوں اور سیلاب سے ملک بھرمیں ہونے والے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار
-
موڈیز کی ریٹنگ اپ گریڈ سے پاکستان کی معیشت پر عالمی اعتماد میں اضافہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.