ایران میں لاپتہ 3 بھارتی شہریوں کے جاسوس ہونے کا امکان

جمعہ 30 مئی 2025 13:30

تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2025ء)3 بھارتی شہری ایران میں لاپتہ ہو گئے، گمشدہ بھارتی شہریوں کی بازیابی کے لیے تعاون کی بھارتی درخواست پر بھارت میں ایرانی سفارت خانے نے کہا ہے کہ معاملے کی جانچ کر رہے ہیں۔اس حوالے سے دونوں ملکوں کے درمیان رابطے جاری ہیں، بھارت کے تہران میں واقع سفارت خانے کو بھی تمام اقدامات سے آگاہ رکھا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق اسی دوران سوشل میڈیا پر بعض سینئر صحافیوں اور تجزیہ کاروں نے لکھا کہ بھارت ایران کو پاکستان کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں کیلیے فارورڈ بیس کے طور پر استعمال کرتا رہا ہے، ممکنہ طور پر یہ لاپتہ بھارتی ایسے لوگ ہو سکتے ہیں جو پکڑے گئے ہوں۔ایک اور تبصرہ نگار نے سوشل میڈیا پر لکھا ہے کہ بھارت اپنے شہریوں کی گمشدگی کی بات کر کے معاملے کو دوسرا رنگ دے رہا ہے۔تبصر ہ نگار کے مطابق یہ تینوں لاپتہ بھارتی ممکنہ طور پر بھارتی جاسوس ہو سکتے ہیں۔