
سرگودھا یونیورسٹی اور سینٹرل ایشیا ریجنل اکنامک کوآپریشن انسٹیٹیوٹ کے درمیان پانچ سالہ ایم او یوپر دستخط
جمعہ 30 مئی 2025 13:36
(جاری ہے)
تعاون کے کلیدی شعبوں میں شامل ہیں۔ڈیجیٹل معیشت اور پائیدار ترقی پر مشترکہ مطالعات،بین الاقوامی کانفرنسز اور ویب نارز کا انعقاد،اساتذہ کے تبادلے کے پروگرام ،کیریک انسٹیٹیوٹ میں طلبہ کی انٹرن شپس اور پالیسی بریفز کی مشترکہ اشاعت ہے ۔
اس شراکت داری کے تحت ڈیٹا شیئرنگ کو فروغ دیا جائے گا اور کیریک کے 11 رکن ممالک جن میں افغانستان، چین، پاکستان اور وسطی ایشیائی ریاستیں شامل ہیں کے درمیان تحقیقاتی ڈیٹا بیس تک رسائی میں وسعت پیدا کی جائے گی۔اس موقع پر وفاقی وزیر برائے سرمایہ کاری، قیصر احمد شیخ نے کہا کہ پاکستان میں بے پناہ صلاحیت موجود ہے جسے بصیرت افروز اصلاحات اور مضبوط سرمایہ کار معاونت کے ذریعے بروئے کار لایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت اندرونی اور بیرونی سرمایہ کاری کو فروغ دینے، اور تجارتی ضوابط کو آسان بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے اسپیشل اکنامک زونز (سیز) میں دستیاب مراعات جیسے درآمدی مشینری پر صفر ڈیوٹی اور 10 سالہ انکم ٹیکس چھوٹ سے بھرپور فائدہ اٹھانے پر زور دیا ۔ چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن، پروفیسر ڈاکٹر مختار احمد نے پاکستان میں بین الاقوامی کانفرنس کے انعقاد پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک محفوظ، پرامن اور مہمان نواز ملک ہے، اور اس طرح کی تقریبات ہمارے ملک کے بارے میں پائے جانے والے منفی تاثر کو زائل کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہیں۔ بین الاقوامی اسکالرز اور وفود کا خیر مقدم ہمارے حقیقی تشخص کو دنیا کے سامنے لانے کا مؤثر ذریعہ ہے۔پروفیسر ڈاکٹر قیصر عباس نے کہاکہ کیریک انسٹیٹیوٹ کے ساتھ اشتراک سے ہم تحقیق میں تعاون، علم کے تبادلے اور شواہد پر مبنی پالیسی سازی کو فروغ دے کر کیریک خطے میں پائیدار ترقی اور اقتصادی انضمام کے عمل میں فعال کردار ادا کریں گے۔مزید تعلیم کی خبریں
-
سالانہ ایس ایس سی امتحانات 2025ء کیلئے داخلہ بھجوانے کی آخری تاریخ میں توسیع
-
پنجاب یونیورسٹی میں 300 لاوارث موٹرسائیکلیں کھڑی ہونے کا انکشاف
-
پشاور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کا جماعت نہم اور دہم کے سالانہ امتحانات 2025 کے نتائج کا اعلان
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں سکالرشپ حاصل کرنے والے طلباء کے اعزاز میں تقریب
-
ثانوی تعلیمی بورڈ ایبٹ آباد نے میٹرک کے نتائج کا اعلان کر دیا
-
میٹرک میں خراب نتائج دینے والے سکول سربراہان و اساتذہ کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
-
سرگودھا ،سالانہ میٹرک امتحانات ناکام امیدوار طلبا و طالبات کیلئے سپلیمینٹری امتحانات 10ستمبر کو شروع ہونگے
-
غربت ہارگئی، تعلیم جیت گئی : بینظیر تعلیمی وظائف کی ہونہار طالبات کی شاندارکامیابی میٹرک امتحان میں ٹاپ پوزیشنزحاصل کرلیں
-
نہم جماعت میں جنرل ریاضی کا مضمون ختم ،پیکٹا کا اہم تعلیمی فیصلہ
-
تعلیمی بورڈملتان نے میڑک کے سالانہ امتحان 2025کے نتائج کا اعلان کردیا
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی دنیا کی پانچویں بڑی اورایشیا کی سب سے بڑی یونیورسٹی ہے
-
وزیراعلیٰ کی میٹر ک کے سالانہ امتحانات 2025ء کے پوزیشن ہولڈرز طلبہ کو مبارکباد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.