Live Updates

پوری قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،علماء ومشائخ

ہمیں ایک قوت بن کر دفاع وطن کو مضبوظ اور امن وامان کے لئے ہمہ وقت تیار رہنا ہے

جمعہ 30 مئی 2025 14:25

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2025ء)سرگودھا کے علما و مشائخ نے دفاع وطن اور امن و امان کے لئے امت کے اتحاد کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں ایک قوت بن کر دفاع وطن کو مضبوظ اور امن وامان کے لئے ہمہ وقت تیار رہنا ہے جس کے لیے پوری قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔زرائع کے مطابق جمعیت اشاعت اہلسنت والسنہ کے صوبائی نائب امیر علامہ محمد عطا اللہ بندیالوی، مرکزی جمعیت اہلحدیث پنجاب کے سرپرست اعلی علامہ سید محمد سبطین شاہ نقوی، انٹرنیشنل ختم نبوت پنجاب کے صدر قاری احمد علی ندیم، قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی کے ضلعی صدرمفتی شاہد مسعود،چیئرمین حافظ وقاص قاسمی،مرکزی اتحاد العلما کیضلعی جنرل سیکرٹری مولانا ملک ضیا الحق،ضلعی سیکرٹری اطلاعات شیخ نعیم طاہر، ضلعی کنونئیر قاری عبدالوحید،متحدہ علما کونسل کے قاری وقار احمد عثمانی ،امیر افضل اعوان، مسجد کے خطیب پروفیسر مولانا فضل الحق بندیالوی، مسجد حامد علی شاہ کے مولانا نگاہ مصطفے چشتی، جامع مسجد کے خطیب مولانا انعام اللہ جلالی اوردیگر علما و مشائخ نے دفاع وطن اور امن وامان کے لئے امت کے اتحاد پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پوری قوم کو اسلام اور ملک دشمنوں کے خلاف متحد ہو کر دفاع وطن اور امن وامان کو برقرار رکھنے کے لئے ہمہ وقت تیار رہنا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے صبر و تحمل ۔قومی اتحاد و اتفاق اور جذبہ حب الوطنی کو خاص اہمیت دے کر ملک میں قران وسنت کے تابع نظام شریعت کے نفاذ کے لئے قانون سازی پر زور دیا اور کہا کہ دہشتگردی، مہنگائی، سودی نظام اور ٹیکسوں کے خاتمہ سے ملک خوشحالی اور ترقی کی راہ پر گامزن ہو گا۔اس لئے ہر شہری پر زمہ داری عائد ہوتی کہ وہ دفاع وطن کیلئے اپنا کردار ادا کرئے اور توحید و سنت کے پرچار کے ساتھ غیر اسلامی رسومات کو ترک کر کے نونہالان وطن کو دنیاوی تعلیم کے ساتھ دینی تعلیم کی طرف راغب کریں تودنیا و آخرت میں کامیاب و کامران سے مستفید ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ دفاع وطن کے لئے پوری قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور وقت آنے پر ہراول دستے کا کردار ادا کرئے گی۔ اجتماعات میں امن وامان اور بھائی چارے کے ساتھ ہم آہنگی، اسلام کی سربلندی، ملک کی سلامتی، فلطسین و کشمیر کی آزادی اورامت مسلمہ کے اتحاد و شہیدا کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات