Live Updates

انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے نو مئی جلائو گھیراؤ کیس میں 6 ملزمان پر فرد جرم عائد کردی

جمعہ 30 مئی 2025 20:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 مئی2025ء)انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے نو مئی جلائو گھیراؤ کیس میں 6 ملزمان پر فرد جرم عائد کردی۔ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا۔جمعہ کوانسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کیس پر سماعت کی، ملزمان کی جانب سے صحت جرم سے انکار کردیا گیا، اس کیس میں 42 ملزمان پر پہلے ہی فرد جرم عائد ہوچکی ہے۔

(جاری ہے)

عدالت نے کیس کی مزید سماعت 3 جولائی تک ملتوی کردی، پی ٹی آئی کارکنان کیخلاف تھانہ شمس کالونی میں مقدمہ درج ہے۔یاد رہے کہ 9 مئی کو بانی پی ٹی آئی کی اسلام آباد ہائیکورٹ سے گرفتاری کے بعد تحریک انصاف نے ملک بھر میں پر تشدد احتجاج کیا تھا جس میں حساس سرکاری تنصیبات اور عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا۔پی ٹی آئی کارکنوں نے جی ایچ کیو کے باہر بھی احتجاج کرتے ہوئے توڑ پھوڑ کی تھی جبکہ جناح ہائوس لاہور، ریڈیو پاکستان پشاور سمیت Sمتعدد سرکاری املاک کو نذر آتش کیا گیا۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات