Live Updates

وفاقی بجٹ 2025,26 میں حکومت تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دینے کیلئے کوشاں

جمعہ 30 مئی 2025 21:13

وفاقی بجٹ 2025,26 میں حکومت تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دینے کیلئے کوشاں
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 مئی2025ء)وفاقی بجٹ 2025,26 میں حکومت تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دینے کیلئے کوشاں ،سلیبز پر انکم ٹیکس میں 2.5 فیصد تک کمی،سرکاری ملازمین کیلئے تنخواہوں میں اضافہ کی تجویز دے دی گئی ،ماہانہ ایک لاکھ تنخواہ پر انکم ٹیکس 5 فیصد سے کم کر کے 2.5 فیصد تک کرنے کی بھی تجویز ۔ ذرائع کے مطابق ایک لاکھ 83 ہزار روپے ماہانہ تنخواہ پر انکم ٹیکس شرح 15 سے کم کر کے 12.5 فیصد ہونے کا امکان جبکہ دو لاکھ 67 ہزار ماہانہ تنخواہ پر انکم ٹیکس 25 فیصد سی22.5 کرنے کی تجویز دے دی گئی تین لاکھ 33 ہزار ماہانہ تنخواہ پر انکم ٹیکس کی شرح 30 سیکم کر کے 27.5فیصد کئے جانے کا امکان ہے چھوٹے کسانوں کیلئے سہولتی قرض اسکیمز،پیداواری صنعت کیلئے خصوصی اقدامات تجویز ہے تعمیراتی صنعت کیلئے خام مال پر ود ہولڈنگ ٹیکس میں کمی کی تجویزہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پیداواری صنعت کیلئے خام مال پر 2 سو ارب کا ود ہولڈنگ ٹیکس ختم کئے جانے کا امکان ہے چھوٹے کسانوں کو حکومتی سطح پر قرض اسکیمز متعارف کروائے جانے کی تجاویز بھی دی گئی ہیں ۔ ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعظم کی خصوصی ہدایات پر مختلف سیکٹرز کیلئے ریلیف بارے تجاویز ہیں معاشی ٹیم اور آئی ایم ایف کے درمیان رات گئے تمام امور پر ورچوئل مزاکرات جاری ہیں معاشی ٹیم نے اقدامات کے تحت متبادل آمدن و ریوینیو بارے بھی بریف کیا گیا ہے تجاویز اور سفارشات پر آئی ایم ایف کی جانب سے ردعمل مثبت رہا جبکہ مختلف سیکٹرز کیلئے ریلیف پر آئی ایم ایف سے متبادل ریونیو پلان کی شرط عائد ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ معاشی ٹیم نے ریلیف کی صورت میں متبادل اقدامات بارے سفارشات پیش کیں گئیں ہیں پاکستان اور آئی ایم ایف کے ورچوئل مذاکرات آ ج بھی جاری رہیں گے مذاکرات میں نئے مالی سال کے بجٹ اہداف اور ممکنہ اقدامات پر بات چیت ہوگی۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات