Live Updates

ڈپٹی اسپیکر گلگت بلتستان اسمبلی سعدیہ دانش کا چائلڈ میریج ریسٹرینٹ بل کی منظوری پر صدر کو خراج تحسین اور مبارکباد

جمعہ 30 مئی 2025 22:57

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2025ء)ڈپٹی اسپیکر گلگت بلتستان اسمبلی سعدیہ دانش نے چائلڈ میریج ریسٹرینٹ بل کی منظوری پر صدر پاکستان آصف علی زرداری کو خراج تحسین اور مبارکباددیتے ہوئے کہاہے کہ صدر پاکستان علی زرداری کی جانب سے چائلڈ میریج ریسٹرینٹ بل کی 2025 کے منظوری بچوں کے حقوق اور ان کے محفوظ مستقبل کے لئے ایک سنگ میل ثابت ہوگا۔

اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ یہ بل نہ صرف کم عمری کی شادیوں کی روک تھام بلکہ بچیوں کی تعلیم، صحت اور ان کے محفوظ مستقبل کا بھی ضامن ہوگا۔انہوںنے کہاکہ چائلڈ میریج ریسٹرینٹ بل سینیٹر شیری رحمان اور ایم این اے شرمیلا فاروقی کا قابل ستائش اقدام ہے جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے ہمیشہ خواتین اور بچوں کے حقوق اور ان کے تحفظ کے لئے قانون سازی میں بھرپور حصہ لیا ہے اور ہمیشہ صف اول کا کردار ادا کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ اس اہم قانون سازی پر خصوصی حمایت اور رہنمائی پر ہم چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری اور صدر پاکستان آصف علی زرداری کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے ہمیشہ خواتین اور بچوں کی قانون سازی پر ساتھ دیا اور رہنمائی کی۔سعدیہ دانش نے کہاکہ ہم سینیٹر شیری رحمان اور ممبر نیشنل اسمبلی شرمیلا فاروقی کو اس اہم ترین قانون سازی پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور اراکین سینیٹ اور نیشنل اسمبلی کو بھی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ وفاقی سطح پر اٹھائے جانے والے اس تاریخی اقدام اور اس اہم قانون سازی کو دیگر صوبوں بشمول گلگت بلتستان تک بھی بڑھانا وقت کی سب سے اہم ضرورت ہے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات