
یورپی یونین کے وفد کا وزارت انسانی حقوق کا دورہ، وفاقی سیکرٹری انسانی حقوق سے ملاقات
جمعہ 30 مئی 2025 22:58

(جاری ہے)
ملاقات میں متوقع جی ایس پی+ مانیٹرنگ مشن پر تبادلہ خیال کیا گیا جس کے فوائد کا براہ راست تعلق انسانی حقوق کے تسلسل کے ساتھ بہتری سے جوڑا گیا۔
ولیمز نے اقلیتوں، خواتین، بچوں اور معذور افراد کے حقوق کے تحفظ کو اجاگر کیا اور پاکستان کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے تعاون کو جاری رکھنے پر زور دیا۔وفاقی سیکرٹری حمیرہ احمد نے حکومت پاکستان کی جانب سے انسانی حقوق کے تحفظ اور کمزور طبقات کی فلاح کے لیے مضبوط عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے وفد کو قومی کمیشن برائے اقلیتوں کے قیام اور آئی سی ٹی چائلڈ میریج ریسٹرینٹ ایکٹ 2025 جیسے حالیہ قانون سازی کے اقدامات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے وزیر اعظم پاکستان کے ویمن ایمپاورمنٹ پیکیج 2024 کو صنفی برابری کے فروغ کے لیے ایک کلیدی اقدام قرار دیا۔ معذور افراد کی شمولیت اور آسان نقل و حرکت کے لیے جاری اصلاحات کا بھی ذکر کیا گیا۔ مزید برآں وفاقی سیکرٹری نے قومی کمیشن برائے انسانی حقوق (این سی ایچ آر)، قومی کمیشن برائے خواتین (این سی ایس ڈبلیو) اور قومی کمیشن برائے حقوقِ اطفال (ان سی آر سی) کو پیرس اصولوں کے مطابق موثر بنانے کے لیے حکومت کے عزم کا اظہار کیا۔دوران ملاقات یورپی یونین اور حکومتِ پاکستان کے درمیان "حقوق پاکستان دوم" (Huqooq-e-Pakistan II - HeP-II) پروگرام کے تحت جاری تعاون پر بھی گفتگو ہوئی۔ دونوں فریقین نے 2025 کے سالانہ ورک پلان پر موثر عملدرآمد کے لیے تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کے درمیان مضبوط ہم آہنگی کی ضرورت پر زور دیا۔یہ ملاقات ایک مثبت ماحول میں اختتام پذیر ہوئی جس میں دونوں فریقین نے انسانی حقوق کے تحفظ سے متعلق اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا اور پاکستان میں انسانی حقوق کے فروغ کے لیے وزارت انسانی حقوق کے مرکزی کردار کو تسلیم کیا۔ ملاقات میں مستقل روابط اور مربوط مشاورت کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا۔مزید اہم خبریں
-
فوج بلوچستان کے مسائل کے حل کیلئے عوام کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہے، فیلڈ مارشل
-
غزہ میں انسانی ساختہ قحط اخلاقی جرم اور انسانیت کی ناکامی، یو این چیف
-
سلامتی کونسل اور غیرمنصفانہ عالمی مالیاتی نظام میں اصلاحات ضروری، گوتیرش
-
محنت کشوں کی صحت اور روزگار کو بڑھتی گرمی سے خطرہ، رپورٹ
-
گہرے پانیوں میں حیاتیاتی بوقلمونی کے معاہدے پر عملدرآمد کے لیے مذاکرات شروع
-
مصطفٰی نواز کھوکھر نے علیمہ خان کے بیٹے کی گرفتاری قابل مذمت اور مضحکہ خیز قرار دے دی
-
صحافی خالد جمیل کو گرفتار کر لیا گیا
-
مون سون بارشوں کے آٹھواں سپیل سے متعلق الرٹ جاری
-
ملک کی کوئی بھی سیاسی جماعت موسمیاتی تبدیلیوں کو قابو یا تبدیل نہیں کرسکتی
-
دریاؤں میں ہوٹلز اور دیگر تعمیرات نہیں ہونی چاہئیں، غیرقانونی تعمیرات روکنے کیلئے مہم چلائیں گے
-
علیمہ خان کے دوسرے بیٹے کے اغوا سے پتا چلتا ہے کہ ریاست میں ظلم و جبر کا نظام ہے
-
دسمبر2027ء میں مہمند ڈیم مکمل ہونے پر 800 میگاواٹ بجلی کی پیداوار شروع ہوجائے گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.