Live Updates

پنجاب میں ورلڈ بینک کے تعاون سے 2.4 ارب ڈالر کے 12 منصوبوں پر کام شروع کردیا ہے

ورلڈبینک کے ساتھ 40 ارب ڈالر کا نیا کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک اڑان پاکستان کے وژن کا عکاس ہے،وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی سبکدوش کنٹری ڈائریکٹر ورلڈ بنک سے ملاقات میں گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 30 مئی 2025 20:04

پنجاب میں ورلڈ بینک کے تعاون سے 2.4 ارب ڈالر کے 12 منصوبوں پر کام شروع ..
لاہور( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 28 مئی 2025ء ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف سے سبکدوش ہونے والے ورلڈ بنک کے کنٹری ڈائریکٹر ناجے بن حسین نے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ورلڈ بنک کنٹری ڈائریکٹر ناجے بن حسین کا پرتپاک خیرمقدم کیا اور 2020ء سے اب تک کی پاکستان میں نمایاں خدمات پر خراجِ تحسین کیا۔ ملاقات میں ورلڈ بینک اور حکومت پنجاب کی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ حکومتِ پنجاب ورلڈ بینک کے ساتھ اپنی مضبوط، مؤثر اور دیرینہ شراکت داری کو بے حد قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ ورلڈ بینک تعلیم اور صحت سمیت دیگر سماجی و ترقیاتی شعبوں میں پنجاب کی قابلِ قدر معاونت کر رہا ہے۔ پاکستان اور ورلڈ بینک کا 40 ارب ڈالر کا نیا کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک اڑان پاکستان  کے وژن کی عکاسی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ پنجاب میں ورلڈ بینک کے تعاون سے 2.4 ارب ڈالر کے 12 منصوبے جاری ہیں۔پنجاب رورل سسٹین ایبل واٹر سپلائی اینڈ سینی ٹیشن،ریزیلینٹ اِنکلیوسو، ایگریکلچر ٹرانسفارمیشن اور ہیومن کیپٹل انویسٹمنٹ پراجیکٹ سروس ڈیلیوری کو بہتر بنا رہے ہیں۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ پنجاب رورل سسٹین ایبل واٹر سپلائی اینڈ سینی ٹیشن پروگرام کوصوبہ بھر میں پھیلایا جا رہا ہے۔

پنجاب کے تمام دیہات میں صاف پانی اور سینی ٹیشن کی فراہمی کے لیے حکومت کی انتھک کوششیں جاری ہیں۔ ورلڈ بینک اور حکومتِ پنجاب کے اشتراک کار کو مزید مستحکم بنانے کے لیے کوشاں  ہیں۔ مزید برآں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے لیہ سپورٹس سٹیڈیم میں ڈیرہ غازی خان ڈویژن کیلئے ہونہار سکالر شپ فیز ٹو اور لیپ ٹاپ سکیم کا خود چیک تقسیم کرکے باقاعدہ آغاز کردیا ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا طالبات نے تقریب میں پہنچنے پر پرتپاک خیرمقدم کیا۔یونیورسٹی آف لیہ کی طالبہ حنا محمود نے اشعار پڑھ کروزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو منظوم خراج تحسین پیش کیا۔ طلبہ نے چیف مقدمی نعرے لگائے اور پنڈال دیر تک پرجوش تالیوں سے گونجتا رہا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے طالبات کو گلے سے لگا یا اور بچوں کے ساتھ خود سیلفیاں بنائیں۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے نشستوں پر جاکر ارکان اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈر سے ملاقات کی۔ وزیراعلی مریم نواز شریف کو روایتی شال بھی پہنائی گئی۔ ”پنجاب دی پگ…… پنجاب دی دھی رانی دے سنگ“ طالبہ نے پنسل سکچ پر کیپشن لکھا۔ درجنوں طلبہ نے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کوہاتھ سے بنے پنسل سکچ اور پورٹریٹ پیش کئے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبول کی سعادت حاصل کرنے والے طلبہ کو تحائف پیش کئے۔

سٹوڈنٹ میوزک سوسائٹی لیہ اور ڈی جی خان کے طلبہ نے ملی نغمہ ”اے میرے نوجواں، تم ہی بنیان مرصوص بن کر رہو“ پیش کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے شاباش دی اور طالبات کو گلے لگا لیا، تصویر بھی بنوائی۔ تقریب میں پولیس کے چاق وچوبند دستے نے طلبہ کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے کہنے پر نواز شریف سینٹر آف ایکسی لینس فار”ارلی چائلڈ ہوڈ ایجوکیشن“کی متاثر کن ویڈیو پیش کی گئی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ڈی سی لیہ امیرا بیدار کو سٹیج پر بلا کر شاباش دی۔ ڈیرہ غازی خان، مظفرگڑھ، لیہ اور راجن پور کے طلبہ و طالبات میں 1,645 لیپ ٹاپس تقسیم کیے گئے۔ 586 لیپ ٹاپ ڈی جی خان ڈویژن کی سرکاری یونیورسٹیز، 199 میڈیکل کالج اور 860 لیپ ٹاپ  کالجز کے طلبہ کو دئیے گئے۔ ہونہار سکالرشپ پروگرام کے فیز ٹو کے تحت ڈی جی خان ڈویژن کے1,696 طلبہ کو ایک کروڑ 93 لاکھ روپے ملے۔ ڈی جی خان ڈویژن کی 414 سکالرشپس سرکاری جامعات، 62 سکالرشپس میڈیکل کالج اور 1,220 سکالرشپس  کالجز کے طلبہ کو دئیے گئے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات