اینٹی کرپشن خیبرپختونخوا کی جعلی دستاویزات پر کارروائی؛ پولیس انسپکٹر اور محرر گرفتار

جمعہ 30 مئی 2025 21:00

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2025ء) اینٹی کرپشن خیبرپختونخوا نے جعلی دستاویزات کی تیاری میں ملوث سپیشل برانچ پولیس کے انسپکٹر جہانگیر خان اور محرر جان عالم کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

اینٹی کرپشن ادارے کو معلوم ہوا کہ دونوں ملزمان نے فرضی کاغذات تیار کر کے عوامی مفادات کو نقصان پہنچایا۔ ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے، جس میں تغریراتِ پاکستان کی دفعہ 419، 420، 468، 471، شامل ہیں۔ مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔