Live Updates

ئ*پاکستان کی ترقی ، بقاء اور قومی یکجہتی کے فروغ میں اقلیتوں کا کردار قابل تعریف ہے

جمعہ 30 مئی 2025 21:05

Oحیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 مئی2025ء) ہیومنٹرین آرگنائزیشن فار سسٹین ایبل ڈپارٹمنٹ پاکستان ،دی ہنر فاؤنڈیشن اور پاکستان پوویٹری الیویشن فنڈ پاکستان (پی پی اے ایف) کے تعاون سے مقامی چرچ میں یوم تکبیر کے حوالے سے ایک تقریب کا انعقاد کیاگیا ، جس میں بڑی تعداد میں اقلیتی رہنماؤں، سول سوسائٹی اور ضلعی انتظامیہ کے اہلکاروں نے شرکت کی ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسیحی رہنما رومس بھٹی،انچارج وومن اینڈ چائلڈ پروٹیکشن سیل صدف رباب و دیگر نے کہاکہ پاکستان کی ترقی ، بقاء اور قومی یکجہتی کے فروغ میں اقلیتوں کا کردار قابل تعریف ہے۔

انہوں نے کہاکہ یوم تکبیر کا دن ہمیں ان تمام سائنسدانوں، انجینئرز، تکنیکی ماہرین اور فوجی قیادت کی لازوال قربانیوں اور بے مثال محنت کی یاد دلاتا ہے، جنہوں نے اس عظیم مقصد کے حصول کے لیے دن رات کام کیا،آج ہم بحیثیت پاکستانی قوم اس بات پر فخر محسوس کرتے ہیں کہ ہمارے دفاع کو ڈاکٹر قدیر خان و ٹیم نے ناقابل تسخیر بنا دیا گیا جس کی مثال حالیہ بھارت کے بزدلانہ حملے کا جواب ہے ،ایٹمی صلاحیت نے نہ صرف ملک کی جغرافیائی سرحدوں کو محفوظ بنایا ہے بلکہ ایک پرعزم اور خود انحصار قوم کے طور پر ہماری شناخت کو بھی مضبوط کیا ہے۔

(جاری ہے)

یہ ایٹمی طاقت خطے میں استحکام کی علامت ہے ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان میں رہنے والے مسیحی برادری کے لوگ بھی پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور پاکستان کی سلامتی اور بقاء کیلئے ہراول دستے کا کردار ادا کریں گے۔آخر میں یوم تکبیر کے حوالے سے سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا اور پاکستان کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات