Live Updates

سعودی عرب میں 4 مئی سے اب تک 5 پاکستانی عازمین حج انتقال کرگئے

جہلم کی گل جان‘ گوجرانوالا کی ارشاد بیگم کا مکہ‘چکوال کے خواجہ محمود، محمد احسان جامشورو ‘کشورسلطان فیصل آبادکا مدینہ میں انتقال

جمعہ 30 مئی 2025 21:05

مکہ مکرمہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 مئی2025ء)سعودی عرب میں 4 مئی سے اب تک 5 پاکستانی عازمین حج انتقال کرگئے۔ترجمان پاکستان حج مشن کے مطابق 5 عازمین حج کی طبعی اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔

(جاری ہے)

ترجمان پاکستان حج مشن نے بتایاکہ چکوال کے خواجہ محمود، جامشورو کے محمد احسان اور فیصل آبادکی کشورسلطان کا مدینہ میں انتقال ہوا۔ترجمان کا کہنا ہے کہ عازمین حج کی نماز جنازہ مسجد نبوی میں اداکی گئی اور تدفین مقبرہ جنت البقیع میں ہوئی۔ترجمان کے مطابق جہلم کی گل جان اور گوجرانوالا کی ارشاد بیگم کا مکہ مکرمہ میں انتقال ہوا اور دونوں عازمین کی تدفین مقبرہ شرائع میں ہوئی۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات