Live Updates

بھارت اور اسرائیل دنیا کے امن کے لیے خطرہ ہیں،بلال عباس قادری

بھارت نے ہمیشہ پاکستان پر پیچھے سے وار کیا ہے،دنیا کے سامنے بھارت کا مکروہ چہرہ واضح ہو چکا ہے،صدر پاکستان سنی تحریک

جمعہ 30 مئی 2025 21:15

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2025ء)پاکستان سنی تحریک کے مرکزی صدر صاحبزادہ بلال عباس قادری نے اپنے جاری بیان میں کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ امن کے فروغ کے لیے جدوجہد کی ہے۔دنیا کہ امن کو خطرہ اسرائیل اور بھارت سے ہے۔اسرائیل مظلوم فلسطینیوں پر ظلم و بربریت کی داستان رقم کر رہا ہے اور انسانی حقوق کی تنظیم اقوام متحدہ او آئی سی سب خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔

عالمی طاقتیں بھی اسرائیل کی پشت پنائی کر رہی ہیں۔بھارت اور اسرائیل دنیا کے امن کے لیے خطرہ ہیں۔دنیا جان چکی ہے کہ کون مظلوم ہے اور کون ظالم۔بھارت نے ہمیشہ پاکستان پر پیچھے سے وار کیا ہے۔بلال عباس قادری کا مزید کہنا تھا کہ بھارت نے پاکستان کے اندرونی معاملات خراب کرنے کے چکر میں اپنی ہی کشتی کو ڈبا دیا ہے۔

(جاری ہے)

بھارت میں رہنے والی بھارتی عوام بھی بھارتی حکومت کے اوچے ہٹکنڈوں پر اسے آئینہ دکھا رہی ہے۔

دوسروں کے اشارے پر بھارت نے پاکستان سے جنگ کرنے کی کوشش کی مگر بھارت نے منہ کی کھائی۔اسلام مخالف قوتیں یہ سمجھتی تھی کہ پاکستان کمزور ملک ہے بھارت کے آگے وہ جھک جائے گا مگر بھارت کو شاید یہ علم نہیں تھا کہ بھارت کو ایسا جواب ملے گا کہ وہ ساری زندگی یاد رکھے گا۔دنیا کے سامنے بھارت کا مکروہ چہرہ واضح ہو چکا ہے۔آج بھارت کو اپنے ہی شہریوں کو جواب دینا مشکل ہو چکا ہے۔

پاکستانی فورسز کا شمار دنیا کی طاقتور ترین فورسز میں ہوتا ہے۔دشمن یہ جان لے کہ اگر وہ ہمارے ملک کی سالمیت سے کھیلے گا تو اسے دنیا کے آخری کونے میں بھی جگہ نہیں ملے گی۔اسلام مخالف قوتیں یہ بات اچھی طرح ذہن نشین کر لیں کہ اگر پاکستان کے اندرونی معاملات میں اب کسی نے مداخلت کی تو پھر اسے بہت بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات