اسلام آباد ، سابق سینیٹر مشتاق احمد، طاہرہ عبداللہ اور ثمینہ عمر کو حراست میں لے لیا گیا

غزہ کے عوام سے اظہارِ یکجہتی کیلئے مظاہرے سے پہلے انہیں حراست میں لیا گیا،ایچ آرسی پی

جمعہ 30 مئی 2025 22:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2025ء)وفاقی دارالحکومت میں جماعت اسلامی کے سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کو حراست میں لے لیا گیا۔مشتاق احمد غزہ کے عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے احتجاج میں شریک تھے۔اس موقع پر پولیس نے انسانی حقوق کی کارکن طاہرہ عبداللہ اور ثمینہ خان کو بھی گرفتار کر لیا۔طاہرہ عبداللہ نے گرفتاری کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں نہیں معلوم کہ ہمیں کیوں پکڑا ہے، ہم یہاں کھڑے ہوئے تھے۔

(جاری ہے)

ہیومن رائٹس کمیشن پاکستان کے مطابق انسانی حقوق کی سرگرم کارکن طاہرہ عبداللہ اور ثمینہ عمر کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ایچ آر سی پی نے بتایاکہ طاہرہ عبداللہ اور ثمینہ عمر کو نیشنل پریس کلب کے باہر حراست میں لیا گیا، غزہ کے عوام سے اظہارِ یکجہتی کیلئے مظاہرے سے پہلے انہیں حراست میں لیا گیا۔ہیومن رائٹس کمیشن پاکستان نے بتایا کہ دونوں خواتین اس وقت کسی بھی عوامی اجتماع کا حصہ نہیں تھیں، دونوں خواتین نے دفعہ 144کی کوئی بھی خلاف ورزی نہیں کی تھی۔ایچ آر سی پی نے بتایا کہ پتہ چلا ہے کہ طاہرہ عبداللہ اور ثمینہ عمر کو قانونی ٹیم تک رسائی نہیں دی جا رہی۔ہیومن رائٹس کمیشن پاکستان نے مطالبہ کیا ہے کہ طاہرہ عبداللہ اور ثمینہ عمر کو رہا کیا جائے۔