Live Updates

بارہمولہ :سڑک حادثے میں آٹھ بھارتی پولیس اہلکار زخمی

ہفتہ 31 مئی 2025 01:30

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2025ء) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں گاڑی الٹنے سے 8 بھارتی پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حادثہ ضلع کے علاقے اوڑی میں اس وقت پیش آیا جب پولیس کی گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر الٹ گی۔گاڑی میں سوار تمام آٹھ پولیس اہلکار زخمی ہو گئے جنہیں علاج کے لیے سب ڈسٹرکٹ ہسپتال (ایس ڈی ایچ) اوڑی منتقل کیا گیا۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات