Live Updates

کراچی میں تین روزہ کیپیسٹی ڈیویلپمنٹ ورکشاپ کا اختتام، سندھ بھر کے بورڈز میں تصوراتی امتحانات کو فروغ دینے کا عزم

ہفتہ 31 مئی 2025 01:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2025ء) انٹر بورڈز کوآرڈینیشن کمیشن (آئ بی سی سی) کے زیر اہتمام اور آغا خان یونیورسٹی ایگزامینیشن بورڈ کے اشتراک سے تین روزہ کیپیسٹی ڈیویلپمنٹ ورکشاپ کا انعقاد یہاں مقامی ہوٹل میں ہوا۔جاری اعلامیہ کے مطابق ورکشاپ کا محور ماڈل اسیسمنٹ فریم ورک کا نفاذ تھا، جس کا مقصد اساتذہ کو تصوراتی اور صلاحیت پر مبنی امتحانات کے انعقاد کے لیے تیار کرنا تھا۔

یہ ورکشاپ سندھ بھر کے مختلف بورڈز آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن سے تعلق رکھنے والے اساتذہ کو یکجا کرنے کا ذریعہ بنی۔اس تربیتی سیشن کا مقصد اساتذہ کی معیاری اسیسمنٹ فریم ورک سے واقفیت میں اضافہ کرنا تھا، تاکہ ماڈل اسیسمنٹ فریم ورک کو ملک گیر سطح پر مؤثر انداز میں نافذ کیا جا سکے۔

(جاری ہے)

اختتامی تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈاکٹر نوید یوسف، چیف ایگزیکٹو آفیسر آغا خان یونیورسٹی اینڈ ایگزامینیشن بورڈز، جبکہ مہمانِ اعزاز رحیم بخش میتلو، ایڈیشنل سیکرٹری یونیورسٹیز اینڈ بورڈز ڈیپارٹمنٹ، حکومتِ سندھ تھے۔

ان کی شرکت پاکستان میں اسیسمنٹ سسٹمز کی جدیدیت کے لیے مشترکہ کاوشوں کو اجاگر کرتی ہے۔اس موقع پر ڈاکٹر غلام علی ملا اور ڈائریکٹر جنرل آ ئی بی سی سی کراچی محمد اعجاز احسن نے شرکاء سے خطاب کیا۔ ورکشاپ کا اختتام اس اجتماعی عزم کے ساتھ ہوا کہ ہم آہنگ اور ترقی پسند امتحانی طریقہ کار کو فروغ دیا جائے گاجو عالمی معیار کے مطابق ہو اور سندھ سمیت پورے ملک میں طلبہ کے تعلیمی تجربے کو بہتر بنائے گا۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات