معلمہ پر تشدد میں ملوث عناصر کے خلاف کاروائی کی جائے ، جہانزیب حسین

وہی قومیں ترقی کرتی ہیں جو استادوں کی عزت کرتی ہیں، فرینڈزپرائیوٹ اسکولز ایسوسی ایشن

ہفتہ 31 مئی 2025 15:45

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مئی2025ء)فرینڈز پرائیوٹ اسکولز ایسوسی ایشن کے چئیرمین جہاں زیب حسین جنرل سیکرٹری عثمان میر عباسی ایڈوکیٹ ، قیصر سعید، سر عدنان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 26مئی کو البدرہائی اسکول میں افسوسناک واقعہ ہوا، استاد کی تذلیل کی گئی اس کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہیں ۔ حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں جو بھی افراد اس واقعے میں ملوث ہیں ان کے خلاف سخت کاروائی کی جائے ۔

ائے روز اس طرح کے واقعات جو تعلیمی اداروں میں پیش اتے رہتے ہیں اس کے لیے ہمیں تحفظ فراہم کیا جائے ۔ ہم بچوں کو تعلیم کے ساتھ تربیت بھی فراہم کر رہے ہیں ۔ بچے اور والدین بھی استاد کی عزت کریں ۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وزیراعظم شہباز شریف وزیراعلی مراد علی شاہ ، گورنر سندھ کامران ٹیسوری و دیگر سے اپیل ہے کہ تعلیمی اداروں کیلئے قانون بنایا جائے ۔

(جاری ہے)

کوئی بھی والدین اسکول میں آکر دھمکیاں نہ دے۔ اسکول انتظامیہ اور اساتذہ کو تحفظ فراہم کیا جائے ۔ وہی قومیں ترقی کرتی ہیں جو اپنے استادوں کی عزت کرتی ہیں ۔ میر عثمان عباسی نے کہا کہ جب ہسپتالوں اور دیگر اداروں کا قانون بنایا جا سکتا ہے تو اسکولوں کا بھی قانون بنایا جائے ۔ حکومت فوری اس پر عمل درامد کرنے کے لیے توجہ دے ۔بچوں کو تعلیم و تربیت فراہم کرنا ہمارا فرض ہے۔