Live Updates

جیکب آباد میں سماجی تنظیم سی ڈی ایف کی جانب سے ہیٹ ویو ریلیف کیمپ قائم کئے گئے

ہفتہ 31 مئی 2025 15:45

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مئی2025ء) جیکب آباد میں سماجی تنظیم سی ڈی ایف کی جانب سے ہیٹ ویو ریلیف کیمپ قائم کئے گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میںعوام کو شدید گرمی سے محفوظ رکھنے کے لیے سماجی تنظیم سی ڈی ایف کی جانب سے اسٹارٹ نیٹ ورک، ریڈی پاکستان اور ضلع انتظامیہ کے تعاون کے سے جیکب آباد ضلع کی تین تحصیلوں جیکب آباد، ٹھل اور گڑہی خیرو میں ہیٹ ویو ریلیف کیمپ قائم کئے گئے ریلیف، کیمپ میں ٹھنڈا اور صاف پانی، آرام دہ جگہ، ائیرکولر، بستر، کرسیاں، او آر ایس، فرسٹ ایڈ ادویات کا انتظام کیا گیا ہے ، سماجی تنظیم کی جانب سے قائم کئے گئے ہیٹ ویو ریلیف کیمپ کا پاکستان کے نامور اداکار ایوب کھوسہ نے دورہ کیا اور کاوشوں کو سراہا، سی ڈی ایف کے جان اوڈھانو نے بتایا کہ شدید گرمی اور ہیٹ ویو میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے کیمپ قائم کی گئی ہیں جہاں دیگر سہولیات سمیت عوام کو ہیٹ ویو سے بچنے کی تدابیر بتائی جارہی ہیں تاکہ عوام خود کو اس جان لیوا گرمی سے بچا ئے۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات