Live Updates

خواتین اپنے ووٹ کی طاقت کو پہچانیں،ضلعی الیکشن کمشنر امتیاز احمد

ہفتہ 31 مئی 2025 16:15

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مئی2025ء)ضلعی الیکشن کمشنر امتیاز احمد نے خواتین ووٹران پر زوردیاہے کہ وہ اپنے ووٹ کی طاقت کو پہچانیں۔تفصیلات کے مطابق ضلعی الیکشن کمشنر امتیاز احمد نے ووٹ کی اہمیت پر منعقدہ سیمینار میں کہا کہ قومی ترقی اورسماجی ترقی کیلئے پرعزم امیدواروں کی حمایت کرتے ہوئے ووٹران درست انتخاب کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ووٹران کو تمام ضروری مدد فراہم کر کے اپنی آئینی ذمہ داریاں نبھانے کیلئے الیکشن کمیشن آف پاکستان پر عزم ہے۔ اس لئے نوجوان فارم 21برائے اندراج منتقلی ووٹ ، فارم 22 برائے اعتراض حذف ووٹ اور فارم23برائے درستگی کوائف کو استعمال کر کے اپنے ووٹوں کو فہرستوں میں درست کروائیں۔ان کا کہنا تھا کہ ملک کا ووٹر جتنا باعلم اور باشعور ہو گا وہ اتنا ہی اپنے ووٹ کاصحیح استعمال کرسکے درست قیادت کے لئے امیدوار کا انتخاب کرئے گا۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات